مہاراشٹر

حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ہند چکھلی کے زیر اہتمام “تاریخ فلسطین میں خواتین کی قربانیاں” کے عنوان پر خطاب عام کا انعقاد

چکھلی ضلع بلڈانہ: (ذوالقرنین احمد) :18 اکتوبر 2024, بروز جمعہ کو حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند چکھلی اور گر لز اسلامک ارگنائزیشن سرکل چکھلی کی جانب سے تاریخ فلسطین میں خواتین کی قربانیاں کے عنوان کے تحت خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بہن شبینہ فردوس نےدرس قران پیش کیا مقامی ناظمہ نے درس حدیث پیش کیے۔فلسطین پر بہن ثانیہ اور نشرہ نے ترانہ پیش کیے اور محترم محمد سمیع صاحب جلگاؤں نے تاریخ فلسطین میں خواتین کی قربانیاں اس عنوان کے تحت رہنمائی فرمائی اور کہا کے ہر دور میں مثالی مائیں موجود ہیں پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے اور آج فلسطینی بہنوں کی شکل میں موجود ہے حضرت سمیہ ،حضرت خدیجہ،حضرت امّ عمارہ ،حضرت خنساء وغیرہ کیسی مائیں تھی اُن کے کیسے جذبہ تھے ۔ہمارے تحریکی راہ کے کچھ مسافر جو اب اس راہ میں نہیں ہے اور انہوں نے جو کارنامے انجام دیے ہے اس طرف بھی روشنی ڈالی اور حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کے شہید ہونے پر ان کے گھر والوں کے صبر اور استقامت پر روشنی ڈالی ، ہمارے اسلاف کا جذبہ ہمارے حماس کی بہنوں بیٹیوں میں ہے، ایمان کو کس طرح مضبوط رکھنا ہے اس پر رہنمائی کی ہے ۔ اس کے بعد بہن زرین نے اظہار تشکر پیش کیا اور بہن نیلو فر کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہے۔ اس خطاب عام میں تقریباً 200 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!