مہاراشٹر

دسویں جماعت کے نتائج میں مسلم اردو ہائی اسکول اکولہ کے طلباء نے رکھا روایت کو قائم

اکولہ: ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اكولہ شہر کے نیو جوگڑ يکر پلاٹ میں واقع مسلم اردو ہائی اسکول کے طلباء نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے دہم جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔اس سال اسکول ہذا سے102طلباءدہم کے امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔جس میں 102طلباء نے کامیابی کا جھنڈا گاڑھتے ہوئے اسکول کا صد فیصد نتیجہ رقم کیا۔24 طلباء ڈیکٹنشن گریٹ ،55 طلباء فرسٹ ڈویژن اور21 طلباءسیکنڈ ڈویژن میں کامیاب ہوئے ۔مصفرا انم محمد عمران نے 92 فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا محمد حامد رضا محمد انصار 89 فیصد نمبرات لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور منزہ فردوس ذاکر نعمانی نے87.80 فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میں تیسری پوزیشن پر رہی ۔سعد حسین اصغر حسین 87.60،سارا الماس محمد یونس 87.40 فیصد،مصفرا تحریم محمد عزیز 86.20،تنزیلہ فاطمہ محمد صادق 85 فیصد،صباحت تبسّم محمد ساجد 84.60 فیصد ،ما ہین پروین شیخ سلیم 84.60اورمصفرا پروین افروز احمد قریشی نے 84.60 فیصد نمبرات لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔واضح ہو کہ مسلم اردو ہائی اسکول شہر كا ایسا ادارہ ہے جہاں آٹھویں سے دہم جماعت تک طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنا مدرسہ ہذا کی ایک شناخت بن گئی ہے ۔ سبھی کامیاب طلباء نے مسلم اُردو ہائی اسکول کے صدر مدرس احمد حسن ، سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر احمد عروج ،سیکریٹری ریاض خان کے علاوہ اساتذہ اکرام میں عبدالعزیز احمد ،شہزاد احمد خان،سلیم احمد انصاری ،کلاس ٹیچر ساجد اقبال،سید ندیم،عابد حسین،عارف حسین اور سید ساجد و تمام اسا تذہ کرام کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!