مہاراشٹر

دیولگھاٹ:نکاح میں تبدیل ہوئی منگنی کی مجلس ؛ گاؤں کے تعلیم یافتہ نوجوان محمد نوید اخترشیخ نعیم نے منگنی کے بجائے نکاح کر قائم کی مثال

بلڈھانہ: (عبدالمتین) : بلڈھانہ ضلع کے مشہور تعلیمی و تاریخی سرزمین دیولگھاٹ میں 14 اکتوبر کو ایک رسم منگنی آسان و مسنون نکاح میں تبدیل ہوگئی جس کی ہر طرف سرہانہ کی جارہی ہے۔دیولگھاٹ ضلع پریشد اُردو گرل اسکول ریٹائرڈ صدر مدرس شیخ نعیم ملک کے فرزند محمد نوید اختر (فارماسسٹ) کا رشتہ گاؤں کے سعید خان فخروللہ خان کی دُختر نیک کے ساتھ طے پایا تھا.رسم منگنی کی تقریب کے لیےشیخ نعیم سر اپنے رفقاء و عزیز و اقارب کے ساتھ رسم منگنی کے رحمانیہ مدرسہ مومن پورہ پہنچے. جہاں گاؤں کے مقامی ذمےدار ببلو سیٹھ ماجی سرپنچ اور ضلع پریشد ہائی اسکول کے معلم سید انیس سید یعقوب سر ضلع پریشد اُردو اسکول صدر مدرس عبداللہ خان سر نے منگنی کے بجائےنکاح کرنے کا مشورہ دولہا اور دولہن کے والدین کے سامنے رکھا جیسے دونوں ہی فریقین نے قبول کیا اور رسمِ منگنی کے بجائے نکاح پڑھایا گیا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!