اہم خبریں

رام مندر کو مسلم ناموں سے بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے اوم پرکاش مشرا اور تہار سنگھ کو اترپردیش ایس ٹی ایف نے کیا گرفتار

لکھنؤ۔ ایودھیا میں نئے تعمیر شدہ رام جنم بھومی مندر کو اڑانے کی دھمکی دینے والے اوم پرکاش مشرا اور تہار سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دونوں افراد ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر کو مسلم ناموں سے اڑانے کی دھمکی دے رہے تھے۔ایس ٹی ایف نے لکھنؤ کے وبھوتی کھنڈ سے ان ملزمان کی گرفتاری کی ہے۔
ایودھیا کے رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو ملزمان کو بدھ کی شام یوپی ایس ٹی ایف نے دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے نام تہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا ہیں اور دونوں ریاست کے گونڈا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے پوچھ گچھ پر بتایا کہ وہ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں۔
یوپی ایس ٹی ایف نے کہا ہے کہ نومبر میں سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ‌یوگی ادیتیہ ناتھ اور ایس ٹی ایف چیف امیتابھ یش اور رام مندر کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی.ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دھمکیاں دینے کے لیے alamansarikhan608@gmail.com اور zubairkhanisi199@gmail.com نامی میل آئی ڈیز استعمال کی گئیں۔ تکنیکی تجزیہ کے بعد تہار سنگھ نے یہ ای میل آئی ڈیز بنائی اور اوم پرکاش نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔ ایس ٹی ایف معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!