رحمانیہ اردو ہائی اسکول مانورہ کا نتیجہ %96 فیصد؛ رحمانیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ، صدر مدرس محمد اقبال شیخ نے کیا کامیاب طلباء کے لیےنیک خواہشات کا اظہار
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ کی جانب سے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں رحمانیہ اردو ہائی اسکول مانورہ کا نتیجہ %96 رہا۔ نمایاں نمبرات سے کامیاب طلباء میں آمینہ فردوس محمد معین %94.40, ارسلہ عرفات سید انور %90.60, صنوبر زمانی ناصر حسین %85.20, ریحان الدین تاج الدین%84.40, شافع رضا %81.80, محمد زید مجیب الرحمان %81.60, عظمیٰ پروین شیخ نظام %81.60, شیخ ریان الدین جمیل الدین %80 شامل ہیں۔
رحمانیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ صدر مدرس محمد اقبال شیخ نے کامیاب طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا صدر سوسائٹی وحید الدین شیخ نے طلباء کی کامیابی پر کہا کہ طلباء کی کامیابی کے پیچھے تمام ہائی اسکول کے اساتذہ کی نمایاں کاوشیں ہیں جس میں رحمانیہ اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد اقبال شیخ، موثق دیوان سر، مشرف دیشمکھ سر، مزمل سر، مختار سر، فرہاد سر شامل ہیں۔