شعرو شاعری

ریاض انور بُلڈانوی…..غزل

ملنا کریں حضور گوارا کبھی کبھی
ہو اوج پر نصیب کا تارہ کبھی کبھی

وارا خلوص و انس بہت آپ نے مگر
جنجر جفا کا دل میں اتارا کبھی کبھی

ساحل کے پاس آ کے کبھی غرق ناو ہو
طوفاں میں ہو نصیب کنارا کبھی کبھی

تصویر ِ یاس بن کے بسر زندگی کرے
ہنستا بھی کب ہے ، کرب کا مارا کبھی کبھی

یہ ناروا ہے کیجئے نقصان پَر ملال
ہوتا ہے زندگی میں خسارہ کبھی کبھی

رفتار ِ وقت دہر میں تبدیل ہو کہاں
تھمتا کہاں ہے وقت کا دھارا کبھی کبھی

تجھ سےبچھڑ کےحال تھا کیسا، نہ مجھ سے پوچھ
کھا کر الم کیا ہے گزارا کبھی کبھی

انور وہ بے حجاب دکھائی نہ دیں مگر
ہوتی ہےدید ِ حسن ِ دل آرا کبھی کبھی

ریاض انور بُلڈانوی…..

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
error: مواد محفوظ ہے !!