مہاراشٹر
زکی آصف پٹیل کی صدارت میں نوجوانوں نے کی این سی پی میں شمولیت !ساجد آصف پٹیل نے کیا نوجوانوں کا استقبال !!
میرا بھاٸیندر: (رپورٹ : محمد حسین ساحل ) :جمعہ 9 فروری کو نیشنلسٹ یوتھ کانگریس پارٹی مہاراشٹر پردیش کے جنرل سکریٹری جناب ساجد آصف پٹیل صاحب اور یوتھ ضلعی صدر ک جناب ذکی آصف پٹیل کی صدارت میں ضلعی نائب صدر شری وکاس یادو اور وارڈ صدر شری انوراگ دیواکر کی رہنمائی میں میرا بھائیندر شہر کے نوجوانوں نے میرا بھائیندر این سی پی آفس کاشی میرا میں این سی پی یوتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ زکی آصف پٹیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ ” اگر میرا بھاٸیندر شہر کی ترقی چاہتے ہو تو ہم سب کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔“ تمام نوجوانوں کا این سی پی یوتھ کانگریس پارٹی میں استقبال کیا گیا اور گلے میں پارٹی کے نشان والے مفلر پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا۔ نوجوانوں کے چہرے پر خوشی اور جوش کے تاثرات واضح طور پر نظر آرہے تھے۔