سیوا فاؤنڈیشن ودارالعلوم یوسفیہ ملکاپورکے زیراہتمام نئی نسل کے پیش آمدہ مسائل اور ان کا حل کے عنوان پرمشہورومعروف موٹیویشنل اسپیکر منور زماں اورمولانا حزیفہ وستانوی کاعظیم الشان خطاب
ملکاپور:( ضلع بلڈانہ): 30 اکتوبر( ذوالقرنین احمد) : سیوا فاؤنڈیشن و دارالعلوم یوسفیہ ملکاپور کے زیر اہتمام نئی نسل کے پیش آمدہ مسائل اور ان کا حل کے عنوان پر عظیم الشان خطاب عام 29 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب تا 10 بجے انعقاد عمل میں آیا جس میں مقرر خصوصی مولانا حزیفہ وستانوی اشاعت العلوم اکل کوا ،مشہور و معروف موٹیویشنل اسپیکر منور زماں نے خطاب کیا۔ مولانا حزیفہ وستانوی صاحب نے خطاب میں فرمایا کہ ایک اچھا معاشرے کیلے تعیلم اور اچھے اخلاق کی ضرورت ہے، آج ہم نے یہ کوشش کی ڈاکٹر، انجینئر، آئی پی ایس، بن جائے لیکن ہم نے انسان بنانے کی کوشش نہیں کی یعنی ہماری ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے، جو لوگ تعمیری کام کرتے ہیں ان کی ٹانگ کھینچنا ہمارا وصف بن چکا ہے۔ مزید کہا کہ والدین بچوں کی صحیح تربیت کریں بچوں کو موبائل کے غلط استعمال سے روکے ، خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاں کہ صحابیات رضی اللہ عنہ کی زندگیوں کا مطالعہ کریں، مسلمانوں کی پسماندگی سے متعلق فرمایا کو ہمارے شہریوں میں معیاری تعلیمی ادارے موجود نہیں ہے اور ناہی کسی لیڈر کو قائدین کو اس بات فکر ہے۔ ہمیں اگر ترقی کرنی ہے تو ہمیں اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے ہوگے۔ تاکہ ہم اپنے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کریں۔