مہاراشٹر

شاہد اقبال خان دوبارہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ضلعی صدر منتخب ؛ قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع صدر کے عہدے پر منتخب

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا اکولہ ضلعی تنظیم 11 جون کو تحلیل کردی گئی تھی ، نئے ضلعی صدر کے لیے حال ہی میں انتخابات کیے گئے ، جس میں ڈاکٹر شاہد اقبال خان سرفراز خان کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا 13 جون 2024 جمعرات کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی کور کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں مذکورہ انتخاب عمل میں آیا اور انیس الدین قطب الدین اور شاہد اقبال خان کے نام متفقہ طور پر سامنے آے دونوں امید واروں کو برابر ووٹ ملنے پر قرعہ اندازی کی گی جس میں شاہد اقبال خان کو صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر انیس الدین قطب الدین نے مشتاق افضل پٹیل کی موجودگی میں انتخابی عمل کو انجام دیا ۔ انیس الدین قطب الدین، یاسر عرفات محمد اشفاق زبیر درانی، ساجد انصاری، ڈاکٹر کلیم روح اللہ خان، راجو قریشی قمر النساء بیگم، شبانہ پٹیل، کے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھے۔پروگرام کی نظامت کا فریضہ راجو قریشی نے انجام دیا شاہد اقبال خان اپنی کامیابی کیلئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدرالہاج الدین فاروقی صاحب کو دے رہے ہے۔شاہد اقبال کو ضلعی صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی نے خُصوصی مبارکباد پیش کرکےاپنی دعاؤں سے نوازا۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!