مہاراشٹر

شاہ بابو ہائی اسکول پاتور کے دسویں کے صد فی صد نتائج

اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) مہاشٹرا اسٹیٹ بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان مورخہ 27 مئی 2024کوکیا گیا , جس میں شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی اسکول پاتور ضلع آکولہ کے نتائج صد فی صد رہے_ امسال دسویں کے امتحان میں کل 214 طلبا نے شرکت کی جس میں 214 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ صوبیہ فاطمہ ,سید انصار نے92.80 فیصد نمبرات حاصل کر کے اول مقام حاصل کیا جبکہ ماہین فضا اظہر شاہ نے 92.60 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم اور افراح جبین احسان الرحمٰن نے 92,40 فیصد نمبرات سے سوم مقام حاصل کیا_ ڈسٹنکشن میں 113 ،فرسٹ کلاس میں 87 اور سیکنڈ کلاس میں 14 طلبہ کامیاب ہوئے۔ نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلبہ کا شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے سی_ای_او_سید اسحاق راہی صاحب کے دست مبارک سے استقبال و اعزازکیا گیا_ پرنسپل مجیب اللہ خان نائب پرنسپل احسان الرحمٰن ،سپروائزر محسن خان اور تمام اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا_
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!