مہاراشٹر

شولاپور سے بچّوں کے طبع زاد اُردُو ڈراموں کا اوّلین مجموعہ ” آئینہ” کی رسم اجرا

سولاپور: (محمد مسلم کبیر) :سولاپور کی سرزمین سے اُردُو ڈرا مے ایک تحریک کےطور پر ابھر رہے ہیں۔اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ڈرامہ نگار ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے تحریر کردہ طبع زاد اُردُو ڈراموں کا اوّلین مجموعہ” آئینہ” کی رسم اجرا عمل میں آئی۔یہ شولاپور سے شائع ہونے والا طبع زاد ڈراموں کا اولین مجموعہ ہے۔ اس کتاب کا اجراء ڈاکٹر فہیم گولی والے صاحب کی صدارت میں اور سندیپ کرانجے صاحب(ایڈیشنل کمشنر،شولاپور میونسپل کارپوریشن) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ہتاتما سمرتی مندر کے وسیع آڈیٹوریم میں ہوئے جلسہ رسم اجراء کے اس موقع پر معروف ڈرامہ نگار بشیر پرواز ،ڈرامہ نگار،ہدایتکار راجہ باغبان، معروف موسیقار ساحر نداف،معروف ڈرامہ فنکار تحسین احمد شیخ اور دیگر مہمانان موجود تھے۔
اس موقع پرموجود سندیپ کا رنجے ،بشیر پرواز ،راجا باغبان،ساحر ندآف، تحسین احمد شیخ، عبد القادر ماشال اور دیگر مہمانان کے علاوہ ایم۔ مبین (بھيونڈی)، شیخ حسین،(اورنگ آباد)،عدنان سرکھوت( ممبئی)،سیّد شعیب ہاشمی( اُردو اکادمی ممبئی)،فاروق سید(ممبئی) ,ضیاء اللہ خان لودھی(ناگپور)،ڈاکٹر مظہر عالم صدیقی (ممبئی)،گلریز( ناگپور)،ڈاکٹر خلیل صدیقی(لاتور)،ڈاکٹر انیس الدین(جلگاؤں)،عبدالروف باغبان(سانگلی)،ساجد شیخ (راےگڑھ)،انتخاب احمد شیخ(جُنّر)،مہتاب کاکرمکر (شریوردھن)،عبد الکریم پٹیل(ممبئی)،سمیع مومن (رتناگری)،میر افضل میر،عبدالمنان شیخ،عبدالشکور شعور، اختر شیخ،عبد الخالق شیخ،یوسف عالم صدیقی،حسین بخشی،اعجاز شیخ،اسحاق باٹگھر،مزمّل شیخ،عابد رنگریز ،عرفان لالکوٹ،کلیم باٹگھر،شمشاد شیخ،شبنم باغبان، محمد صدیق باغبان،ذوالکفل باغبان،ڈاکٹر شفیع چوبدار ،عمر فاروق باغبان،زبیر ہپرگی،عبد الخالق شیخ، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار،نکہت نلّٰا مندو،وسیم نلّٰامندو، ذاکر شاہ پورے،اشتیاق تارانایک،الطاف صدیقی، محسن ماشال، محمود خطیب اور جملہ اسٹآف،شائقین ڈرامہ اور دیگر احباب نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!