مہاراشٹر

شیخ متین اورجاوید خان نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب

بلڈھانہ: (کاوش جمیل نیوز) :ضلع پریشد اردو اعلی تحتانوی بوائز اسکول دیولگھاٹ پنچایت سمیتی بلڈھانہ ضلع بلڈھانہ کے معاون معلم شیخ متین ابن شیخ اور ضلع پریشد اردو اعلی تحتانوی اسکول ساونہ پنچایت سمیتی چکھلی ضلع بلڈھانہ کے معاون معلم جاوید خان سلیم خان ۔ دیولگھاٹ قصبہ کے ان دونوں اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ قومی اردو شکش کرمچاری سنگ بھارت کے زیر اہتمام ہر سال اردو زبان کی ترقی و ترویج ، طلبہ کے لیے مختلف اسکیموں پر عمل آوری اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات اور کار ہائےنمایاں انجام دینے والے اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ ملک بھر سے تقریباً سو ١٠٠ افراد کو یہ ایوارڈ دیا جاتاہے ۔ تین ٣ نومبر بروز اتوار کو غالب اکیڈمی دہلی میں ایک پروقار تقریب میں قومی سطح کے اس ایوارڈ سے شیخ متین اور جاوید خان کو نوازا جانا ہے۔ ان دونوں اساتذہ کی تعلیمی ادبی اور سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے انہیں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے سیلیکشن لیٹر دعوت نامہ موصول ہواہے۔اس باعثِ فخر موقع پر ان کے والدین ،اہل خانہ، اساتذہ،اسکول اسٹاف ‌،اسکول انتظامیہ کمیٹی، دوست و احباب نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور سبھی نے نیک تمنا خواہشات کا اظہار کیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!