ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان کی طالبہ مسیرہ فردوس کلیم الدین اوّل ؛ خلائی مہمات پر مبنی موبائل بس بنام Space on Wheels کی آ مد پرتعلقہ سطح پر مُختلف مقابلے
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مورخہ 2جنوری2024 کو بھارت کے خلائی ادارے ISRO,وگیان بھارتی ودربھ پردیش منڈل ناگپوراوراکولہ مادھیمک شکشن وبھاگ کی طرف سے lSRO کی خلائی مہمات پر مبنی موبائل بس بنام Space on Wheels طلبہ کی دلچسپی،تجسس اور سائینسی نقطہء نظر کو فروغ دینے کے مقصد سے دھابیکرودیالیہ بارشی ٹاکلی کے میدان میں نمائش کے لیے لائی گئ۔ تمام تعلقہ اورضلع پریشد مہان کے طلبہ اس سنہری موقع سے مستفید ہوئے۔طلبہ کی دلچسپی دیکھتے بنتی تھی طلبہ کے ذہن میں اٹھنے والےسوالات کو ایک مثبت سمت حاصل ہورہی تھی ان کے تصورات میں حقیقت کا رنگ بھرا جارہاتھا۔خلائی مشن کس طرح کام کرتے ہیں ان کے مختلف حصے، space craft کے ماڈل ،سٹیلائیٹ کے ماڈل و دیگر معلوماتی تصاویر موجود تھیں۔اسی پروگرام میں خلائی مہمات موضوع پرپوسٹر بنانے کے کمپیٹیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول مہان کی جماعت ششم کی طالبہ مسیرہ فردوس کلیم الدین نے اول پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پراسکول کے صدر مدرس شفیق راہی،ڈاکٹر شاہد اقبال خان سر فراز خان ،مبین سر انیس اقبال،جاوید اطہرسر،اکرام سراور شگفتہ جمال طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہے۔