عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو ای ڈی نے کیا گرفتار ؛ سی ایم کیجریوال نے وزیراعظم مودی کوبتایا ملک کا سب سے کرپٹ وزیراعظم
نئی دہلی:( کاوش جمیل نیوز) : ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ( ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی شراب پالیسی گھوٹالے سے متعلق مالی بدعنوانی کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے آج صبح تقریباً 7 بجے سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے دس گھنٹے کی مسلسل پوچھ گچھ کے بعد سنجے سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیریوال بدھ کو سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر گئے۔
اروند کیجریوال نے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کے والد، ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اروند کیجریوال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوان ترین شخص قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔
#WATCH | After meeting the family of AAP MP Sanjay Singh, Delhi CM & AAP national convenor Arvind Kejriwal says, "AAP is a staunch honest party. We all know that the path of honesty is difficult. If we will become dishonest like them then all of our problems will be… pic.twitter.com/S7fSlTwBHt
— ANI (@ANI) October 4, 2023