مہاراشٹر

عمرین اردو ہائی اسکول اکولہ کا نتیجہ صد فیصد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :عمرین اردو مائناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ کے زیر انصرام عمرین اردو ہائی اسکول شاداب نگر اکوٹ فائل اکولہ ( مہاراشٹر ) نے جماعت دسویں کے بورڈ اگزام میں صد فیصد( %100 ) کامیابی حاصل کی ۔ ہائی اسکول کا کل نتیجہ صد فیصد ( % 100 ) رہا ۔ 99 طلبہ بورڈ اگزام میں شریک ہوئے اور سبھوں نے کامیابی حاصل کیں ۔ چار طلبہ Distinction میں تو 17 طلبہ 1St Grade سے کامیاب ہوئے ۔ انعم فردوس انور خان نے82 فیصد نمبرات لے کر ہائی اسکول میں اول مقام حاصل کیا ۔ صنوبر نوشین شیخ ناصر 78 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرے مقام پر رہی ۔ مہک انجم عاشق علی 76.40 فیصد نمبرات لے کر تیسرے مقام پر رہی ۔ وہیں سنیرا کوثر عبد المتین 75.20 فیصد نمبرات کے ساتھ چوتھے مقام پر رہی ۔ طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر سوسائٹی کے صدر غلام عارف ، صدر مدرس محمد سہیل اختر ، صدر معلمہ ہائی اسکول عائشہ عارف ، ڈاکٹر مجاہد احمد ، عمرین فاطمہ ، ذبیح الحق ، محسن شاہ ، تبسّم پروین ، اسما انجم ، شہزاد سر ، روہت سر ، مہوش عارف ، محمد رفیع الدین مجاہد ، شیخ رضوان اور اسماعیل ضمیر وغیرہ اساتذہ و طلبہ نیز غیر تدریسی عملے نے مبارکباد پیش کی ہیں ۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!