لاڈلی بہن یوجنا بریکنگ نیوز: لاڈلی بہن یوجنا کے تحت تیسری قسط کون سی تاریخ کو اُن کےکھاتوں میںہوگی جمع ؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ
ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :مہاراشٹر حکومت نے خواتین کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے ماہانہ 1500 روپے فراہم کرنے کے لیے ‘مکھیہ منتری ماجھی لاڑکی بہن یوجنا’ شروع کی ہے۔ ریاست بھر میں لاکھوں خواتین نے اس اسکیم کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اب تک دو لاکھ سے زیادہ خواتین کو اعزازی فنڈ مل چکا ہے۔ اب اس اسکیم کی تیسری قسط خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔ اس اسکیم کی تیسری قسط 29 ستمبر کو تقسیم کی جائے گی۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر آدیتی ٹٹکرے نے اس کی جانکاری دی ہے۔ یعنی آنے والی 29 ستمبر کو لاڈلی بہین یوجنا کی اہل خواتین (درخواست دہندگان) کے کھاتے میں 1500 روپے جمع کرائے جائیں گے۔ دریں اثنا، جن خواتین نے ابھی تک لاڈلی بہین یوجنا کے لیے درخواست فارم نہیں بھرا ہے وہ اب بھی اس اسکیم کے لیے درخواست دے سکتی ہیں اور اسکیم کے فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔
ریاست کے وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاست کے مانسون اجلاس میں وزیر اعلیٰ ماجھی لاڈکی بہین یوجنا کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق خواتین کو 15 اگست تک درخواست بھرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم مختلف تکنیکی دشواریوں اور دستاویزات میں ابہام کے باعث ڈیڈ لائن 31 اگست تک بڑھا دی گئی تھی۔ لیکن، 31 اگست تک بھی کئی خواتین درخواستیں نہیں بھر سکیں۔ اس لیے اب اس ڈیڈ لائن کو 30 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لہذا اگر آپ اس اسکیم کے اہل ہیں تو آپ اب بھی درخواست دے سکتے ہیں۔