لوک سبھا الیکشن کون جیتے گا، بحث کے دوران مارپیٹ ؛ مارپیٹ میں گئی ایک کی جان ؛ رامٹیک ودربھ کا واقعہ
رامٹیک: (کاوش جمیل نیوز) :لوک سبھا انتخابات کا چھٹا اور آخری مرحلہ اب 25 مئی کو ہوگا۔ مہاراشٹر میں اس الیکشن کے پانچوں مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے حلقے میں الیکشن کون جیتے گا؟ اس پر بحث جاری ہے۔ اور 4 جون تک جاری رہے گی۔ لیکن اب یہ بحث تصادم تک پہنچ رہی ہے۔ اس تصادم میں ایک شخص کی موت کا واقعہ ودربھ کے رام ٹیک لوک سبھا حلقہ میں پیش آیا۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جھڑپ میں ستیش پھولے نوجوان کی موت ہوگئی۔
رام ٹیک لوک سبھا حلقہ میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس حلقے سے شیو سینا شندے دھڑے کے امیدوار راجو پروے اور کانگریس کے شیام کمار باروے میدان میں ہیں۔ اس حلقے کے نرکھیڑ تعلقہ کے سنگارکھیڑا گاؤں میں کون جیتے گا الیکشن؟ اس بارے میں گاؤں کے نوجوانوں میں بحث چل رہی تھی۔ لوک سبھا انتخابات میں کون جیتے گا اس پر بحث چل رہی تھی۔ جھگڑے کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی۔ اس کے بعد ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
رام ٹیک لوک سبھا حلقہ کے سنگارکھیڑا گاؤں کے نوجوانوں میں بحث چل رہی تھی۔ تنازعہ اس وقت بڑھ گیا ،جب لوک سبھا انتخابات میں کون جیتے گا اس پر بحث چل رہی تھی جس نے جھگڑے کی شکل اختیار کر لیا۔ اس تصادم میں ستیش پھولے نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں ملزم پروین بورڈے کو پولس نے ساورگاؤں سے حراست میں لیا ہے۔