مہاراشٹر

مثالی معلم شیخ معراج احمد کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا

پربھنی: مہاراشٹر راجیہ اردو شکست سنگھٹنہ شاخ پروری زین فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ریاستی مثالی معلم ایوارڈ کے لیے ہر ضلع سے پانچ اساتذہ کرام کو نامزد کیا گیا جس میں عثمانیہ اردو اسکول احمد پور کے مثالی معلم شیخ معراج احمد کو ان کی 18 سالہ تدریسی خدمات کے عوض ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا محترمہ فوزیہ تحسین خان راج سبھا ممبر کے ہاتھوں شال ٹرافی اور تصدیق نامہ دے کر سرفراز کیا گیا اس موقع پر معراج سر کی پوری فیملی موجود رہی جن میں بالخصوص والد محترم شیخ احمد ناز موجود تھے ایوارڈ سے نوازے جانے پر شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اردو اساتذہ کرام مراٹھی اساتذہ کرام نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی عثمانیہ اردو ہائی سکول کے طلباء کرام میں خوشی کا اظہار ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ اپ پہلے سے مثالی ہیں ان کو مثالی معلم بس ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا اسکول کے صدر مدرس دیگر اساتذہ کرام نے مبارکباد پیش کی ناظم صاحب سیکرٹری صاحب اور شہر کے مشہور شخصیات نے مبارک باد پیش کی اس موقع پر زین فاؤنڈیشن اور شک سنگٹنہ کے ممبران بھی موجود رہے جن میں ریاستی صدر ایم اے غفار صاحب اور لاتور ضلع کے صدر جناب نصرت قادری سر موجود رہے معراج سر کو مثالی معلم ایوارڈ ملنے پر تمام درس و تدریس سے دلچسپی رکھنے والوں میں ایک خوشی کا اظہار کیا.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!