مہاراشٹر

محمدی چوک،سلک ملز کالونی اورنگ آباد میں الحبیب ٹورس کا کامیاب افتتاح ؛افتتاح کے موقع پر زائرین کے لئے خصوصی رعایت ،15 دن عمرہ صرف 65 ہزار روپے میں

اورنگ آباد:(کاوش جمیل نیوز) : اورنگ آباد شہر کے ریلوے اسٹیشن علاقے کے سلک ملز کالونی محمدی چوک میں الحبیب ٹورس کے آفس کا افتتاح مفتی محسن قاسمی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر الحبیب ٹورس کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاءکا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر علاقہ کے مہمانان خصوصی کے طور پر ستارہ کے بہادر پٹیل صاحب ،بی آرکنسٹرکشن کے شیخ بشیرصاحب،ایس ایم ہارڈویئر کے مبین بھائی،مولوی عارف صاحب،مفتی ادریس صاحب،مولوی عبدالغفار صاحب،قاری طاہرصاحب،اکبرکامپلیکس کے اونر سید فاروق صاحب،عبدالمقیت موسیٰ،اسٹار کمپوٹرٹریننگ اکیڈمی کے اونر جمیل احمد شیخ ،زاہد خان،پٹیل پرائڈ سوسائٹی کے چیئرمین شیخ سیف اللہ صاحب،رحمت پٹیل صاحب،حاجی منیر صاحب اور کثیر تعداد ساکنان موجود تھے۔اس موقع پر الحبیب ٹورس کے اونر حافظ عبدالرافع نے افتتاح کے موقع پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا۔انہوں نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دیوالی کی چھٹیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے پندرہ دن ٹور کے 75 ہزار کے پیکیج کے بجائے 65 ہزار کا پیکیج رہے گا۔مزید انہوں نے معلومات دی کہ تمام ٹرانسپورٹیشن ٹورس کی جانب سے رہے گا۔عمرہ ویزہ انشورنس کے ساتھ رہے گا۔الحبیب ٹورس کی جانب سے مزید پانچ لیٹر زم زم رہے گا۔مکہ مدینہ کی مکمل زیارتیں رہبر کے ساتھ رہے گی۔مدینہ جاتے وقت خصوصی طور پر بدر کی بھی زیارت رہے گی۔تین وقت کا انڈین ذائقہ دار کھانے کے ساتھ لانڈری کی مکمل سہولت رہے گی۔ساتھ ہی دیگر تمام ترسہولیات شامل رہے گی۔اور یہ سفر اورنگ آباد شہر سے اورنگ آباد شہر تک رہے گا۔اس موقع پرالحبیب ٹور س کے اونر حافظ عبدالرافع نے خصوصی اپیل کی ہے کہ زائرین اس پیکیج سے فائدہ اُٹھائیں۔الحبیب ٹورس سے رابطہ کرنے کے لئے 9823487846 اس نمبر پر رابطہ کریں۔اس افتتاحی پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے طیب احمد،مجتہیدخان،اویس خان،شیخ ابوذر،محمد عمرفاروق،نے انتھک محنت کی۔ افتتاحی پروگرام کے بعد آئے ہوئے تمام مہمانان اور ساکنان کا الحبیب ٹورس کے اونر حافظ عبدالرافع اور ان کے والد محترم جناب عبدالوحید سر نے سبھی کا شکریہ ادا کیا.
alhabib tours

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!