مہاراشٹر

معیاری تعلیم و مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری ہر بچے کاحق ۔۔۔۔اظہر حسین ؛ برار کی سطح پر 3ری سے 7 وی کے معلمین کا تعلیمی ورکشاپ

اکولہ(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) جدید دور میں اقلیتی طلبہ کو مفت داخلے اور معیاری تعلیم دینے والے نجی تعلیمی اداروں کے منتظمین دلی مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن اِن ادراروں میں معیاری تعلیم اور مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کروانا معلمین کی جوابداری اور بچوں کا ِحق ہے ایسے خیالات کا اظہار خان محمداظہر حُسین نےکیا، برار تعلیمی کارواں کے کو ارڈینیٹر ، اسحاق راہی کی رہنمائی میں3ری سے 7 وی جماعت کے لئے کورس پر مبنی معیاری تدریسی ورکشاپ 31 آگست بروز سنیچر صبح11 بجے،ورکشاپ شاہ بابو تعلیمی کیمپس واشم با ے پاس اکولہ میں منعقد ہوگا, جس میں 3ری سے 8وی تک سائنس و ریاضی کی ٹرمینالو جی جو بال بھارتی میں درج ہیں اس کی تدریس کسطرح کریں،یہ بھی سکھایا جائیگا،برار کے سبھی تعلیمی اداروں کےذمےداروں سے درخوا ست ھے کہ ورکشاپ کے لئے معلمین کو آگا ہ کر کے وقت مقررہ پر پہنچنے کی ہدایت دیں، یہ فیصلہ برار تعلیمی کارواں کےسبھی ذ مہ داروں نےلیا اسحاق راہی صاحب،سی ای او،شاہ بابو سوسائٹی نے برار علاقے کے8Nmms وی جماعت اسکولرشپ اور5 وی جماعت میں امسال کثیر تعداد میں کامیاب طلبہ والے اداروں کو خصوصی ا عزاز پروگرام میں دینے کا اعلان کی۔ مہا راشٹر اسٹیٹ بورڈ کے نصاب اور NCERT کے کورس کا تقابلی جائزہ الحاج اسحاق راہی کی رہنمائی میں ایک کمیٹی لے رہی ھے،اور اُس عنوان پر بھی ایک سیمینار منعقد کیا جائیگا اس موضوع پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی،نظامت سرفراز نواز خان سیکرٹری،برار تعلیمی کارواں، اکولہ نے انجام دیا،نشیست میں محمد فاروق صاحبِ،ذاکر سر ،مبین سر اِمتیاز سر،اشتیاق سر فاروق سر،قمر سر اور وقار سر حاضر تھے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!