ممبئی فیصلہ ویل کم! لیکن ریاست بھر کے اساتذہ کو بی ایل او ڈیوٹی سے متشنی کرنے کی ہدایت جاری کی جائے ؛ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی الیکشن کمیشن مہاراشٹر سے مطالبہ
ممبئی (نامہ نگار): چیف الیکشن کمیشن مہاراشٹر نے22 فروری 2024 کو، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن، ممبئی سٹی اور ممبئی مضافاتی علاقوں کے کلکٹر، کو بی ایل او کے کام سے اساتذہ متشنی کر دیگر 13 ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو منتخب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جس کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 نے خیر مقدم کرتے ہوے الیکشن کمیشن مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھر کے ہر ضلع کلکٹر کے نام لیٹر جاری کر اساتذہ کو غیر تعلیمی کام ، BLO و دیگر الیکشن کے کام نہ دیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے لیٹر 4 اکتوبر 2022 کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ان کی تصدیق کے کام کے لیے پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (BLO) کی تقرری کے بارے میں تفصیلی رہنمائی کی گئی ہے اس کے مطابق مذکورہ خط کے پیراگراف 1.2 میں 13 کیٹیگریز کے سرکاری نیم سرکاری ملازمین کو بطور بی ایل او تعینات کیا جا سکتا ہے۔ نیز13 زمروں سے ملازمین دستیاب ہوں مزید ضرورت پر لیٹر کی ہدایت 1.3 میں کلاس 04 کے ملازمین کو نئے بی ایل او کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ اس میں مرکزی حکومت کے ملازمین، گروپ-بی کے افسران، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین شامل ہیں جو رضامند ہیں۔ ساجد نثار احمد کے مطابق اتنی ہدایات جاری ہونے کے باوجود ریاست بھر کے اساتذہ کی بڑی تعداد کو مقامی آفیسران کی جانب سے غیر نصابی کاموں اور خاص طور پر انتخابی کاموں میں ملوث رکھا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے طلباء کا بہت بڑا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ اس لئے ہم نے الیکشن کمیشن مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ضلع کے لیے یہ فیصلہ لینا ناانصافی ہو گی اس لئے ہر ضلع کے ضلع کلیکٹر کو واضع ہدایت جاری کی جائے۔ مطالبہ ساجد نثار احمد ، الطاف حسین ، مرزا رضوان ، قریشی سلیم خان،الطاف احمد ، و دیگر اراکین اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا ہے