مولانا سہیل ندوی جمعیت علماء ضلع جالنہ کے بلامقابلہ تیسری بار صدر منتخب؛ایوب خاں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز
جالنہ: 15 ستمبر (شیخ احمد اکبر جالنوی) :مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے عہدے پر تیسری مرتبہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے ، جس پر علمی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،آج ١٥- ستمبر بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام اقصیٰ فنکشن ہال یوسف کالونی قدیم جالنہ میں جمعیت علماء ضلع جالنہ کی انتخابی نشست مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ مشاہد و نگران کی ذمّہ داری قاری عبدالرشید حمیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے بخوبی سرانجام دی، مولانا سہیل ندوی نے شروع میں جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی پچھلے ٹرم میں جمعیت علماء ضلع جالنہ کی کچھ نمایاں سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی ، آپ نے کہا کہ جو بھی کام کیا گیا وہ اپنے رفقاء کی مدد و معاونت سے ہوا ہے ،قاری عبدالرشید حمیدی نے جمعیت علماء ہند کی ایک سو پانچ سالہ زریں خدمات کومختصر جامع انداز میں پیش کیا ، سب سے پہلے شہر جالنہ کی کمیٹی ارکان منتظمہ اپنے اتفاق رائے سے تشکیل دی، جس کی تفصیل یوں ہے. حافظ عبد السلام قریشی صدر ،نائب صدور میں حاجی محمد سلیم باوا، مولانا سیّد احسان ندوی ،حاجی سید حبیب ، سلیم انصاری ،جبکہ محمد قاسم اعجاز صدیقی جنرل سیکریٹری بنائے گئے ، جوائنٹ سیکرٹری کے لیۓ مفتی سید نعمان حسینی ندوی ،ڈاکٹر جمعہ خان ، حافظ ایوب انصاری منتخب ہوئے ، اور الحاج احتشام الدین باغبان خازن بنائے گئے ،جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی باڈی درج ذیل افراد پر مشتمل ہے.مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی ، صدر ،نائب صدور میں الحاج محمد افتخار الدین ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی ، الحاج محمد نصیر باغبان رنجنی ، حافظ قاری محمد صادق پاردھ منتخب ہوئے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر محمد ایوب خاں مالک اقصیٰ فنکشن ہال دوسری بار فائز ہوئے ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے یہ تین افراد مولانا عمران خان ندوی بھوکردن ، محمد اشفاق سر (ہیڈ ماسٹر مخدوم اردو پرائمری اسکول جالنہ) حاجی شباب قریشی منٹھا اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے ،لیگل سیل اور قانونی کمیٹی کے سربراہ سید طارق مجید ایڈوکیٹ اور محمد خرم ایڈوکیٹ بنائے گئے ،اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ناظم مولانا سیّد احسان ندوی اور سیرت النبی صلعم کمیٹی کے ناظم مولانا عمر رام پوری اور رؤیت ہلال کمیٹی کے ناظم مولانا مفتی سید نعمان حسینی ندوی بنائے گئے ، ناظم تنظیم جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع کے لیۓ شیخ عبد الوحید صدر الھدیٰ اردو ہائی اسکول نریمان نگر جالنہ کو منتخب کیا گیا نیز میڈیا سیل کی ذمّہ داری الحاج عطا محمد بخشی اور حافظ محمد معاذ اور شعبہ نشرواشاعت کا ذمّہ دار حافظ احمد جالنوی کو بنایا گیا، دونوں کمیٹیوں کی نگرانی و سربراہی الحاج احمد بن سعید چاؤش ، الحاج خواجہ امیرالدین اور ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی فرمائیں گے ، اخیر میں مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی نے صدارتی تقریر میں نومنتخبہ عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں جمعیت علماء ہند سے پلیٹ فارم سے باضابطہ منسلک ہونے پر انکی ذمّہ داریوں سے آگاہ کیا انہی کی دعا پر اجلاس ختم ہوا،اس انتخابی اجلاس میں شہر جالنہ اطراف مقامات بھوکردن منٹھا اور بدناپور رنجنی سے جمعیت علماء ضلع جالنہ کے ارکان منتظمہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی قابل ذکر افراد میں طارق ایڈوکیٹ ، محمد افتخار الدین ، تعلقہ بھوکردن سےمولانا عمران خان ندوی ، مولانا محمد رفیق ناظم مدرسہ داناپور ، مولانا عبد الواحد ، حافظ خلیل حافظ قاری محمد صادق پاردھ ، حاجی محمد اکرم قریشی ، فیصل چاؤش ، منا بھائی ، جمیل قادری ، مولانا حافظ ہارون پٹھان بدناپور ، حاجی نصیر باغبان ، محمد معین بیگ ، شعیب قاضی رنجنی ، مولانا حقانی ، مولانا اشراق حاجی شباب قریشی و مقامی بہت سے علماء کرام اور سیاسی وسماجی افراد نے شرکت کی واضح رہے کہ جلسہ کی ابتدا مفتی سید عذیر ندوی کی پرسوز تلاوت اور حافظ محمد معاذ کی شاندار نعت رسول سے ہوا ،یہ خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے ،