مہاراشٹر

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ HSC کے نتائج کا ہوا اعلان ؛ اورنگ آباد کی تنیشا 100 فیصد نمبرات حاصل کرکے ریاست میں رہی اول نمبر پر

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا آخر کار اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال 12ویں جماعت میں 93.37 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔اورنگ آباد کی طالبہ تنیشا ساگر بورامانیکر نے 100 فیصد نمبر حاصل کرکے ریاست میں ٹاپ کیا۔
اس سال تمام ڈویژنل بورڈز کے ریگولر 12ویں کے نتائج میں لڑکیوں کا نتیجہ 95.44 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 91.60 فیصد رہا۔ اس کا مطلب ہے کہ لڑکیوں کے نتائج کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں 3.84 فیصد زیادہ ہے۔
تنیشا ساگر بورامانیکر نے 100 فیصد نمبر حاصل کرکے ریاست میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ اورنگ آباد شہر کے دیوگیری کالج 12 ویں جماعت کی طالبہ رہی. ریاست میں 12ویں جماعت میں 13 لاکھ 29 ہزار 684 طلباء پاس ہوئے ہیں اور نتائج کا تناسب 93.37 ہے۔ کل 154 مضامین میں سے 26 مضامین کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ تمام ڈویژنل بورڈز میں کوکن ڈویژن کے ریگولر طلباء کا نتیجہ سب سے زیادہ (97.51 فیصد) اور سب سے کم نتیجہ ممبئی ڈویژن (91.95 فیصد) ہے۔
ڈویژن وائز فیصد
پونے: 93.44 فیصد
ناگپور: 92.12 فیصد
اورنگ آباد: 94.08 فیصد
ممبئی: 91.95 فیصد
کولہاپور: 94.24 فیصد
امراوتی: 93.00 فیصد
ناسک: 94.71 فیصد
لاتور: 92.36 فیصد
کونکن: 97.51 فیصد
Aurangabad distributor jamsham hair oil

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!