مہاراشٹر

ناندیڑ: سینئر صحافی خالد انصاری کیلئے دعائے صحت کی اپیل

ناندیڑ: 15؍دسمبر ( بذریعہ ای میل) :سینئر صحافی محمد قمرالاسلام عرف خالد انصاری کو گزشتہ روز 14 دسمبر کو وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وہ 6؍دسمبر کو اپنے مکان میں گرجانے کی وجہہ سے ان کے سر اور دماغ کے حصہ پر شدید چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹرس نے ان کے علاج اور خصوصی آپریشن کو ناگزیر بتایا ہے۔ انہیں ابتداء میں ایک خانگی اسپتال میں شریک کیا گیا تھا، تاہم علاج کے اخراجات جواب دے دینے کی وجہہ سے انہیں وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موصوف گزشتہ تین چار سال سے علیل ہیں، اور فالج میں مبتلا ہونے کی وجہہ سے ایک طویل عرصہ سے صاحب فراش ہیں۔ دیڑھ دو سال قبل بھی اپنے مکان میں گرجانے کی وجہہ سے ان کے دماغ کا آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت میں کافی حد تک سدھار آیا تھا ، تاہم 6؍ دسمبر کو وہ اپنے مکان میں ایک بار پھر سے گرجانے سے کی وجہہ سے دوبارہ اسی آزمائش کا سامنا کررہے ہیں۔ اُن کے فرزند عبدالرحمن انصاری (9764709961) نے اُن کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!