مہاراشٹر

ناندیڑ: پولیس سب انسپکٹرمرزا انور بیگ کو دوسری مرتبہ صدر جمہوریہ میڈل (ایوارڈ)

ناندیڑ:6 جون : ( کاوش جمیل نیوز) :پولیس سب انسپکٹر مرزا انور بیگ ساکن رحمن نگر، اتوارہ، ناندیڑ کو پولیس محکمہ کا سب سے اعلیٰ ترین ایوارڈ ”صدر جمہوریہ پولیس میڈل (ایوارڈ)“6جون 2024ءکو راج بھون ممبئی میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں ریاست مہاراشٹر کے سبھی اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں گورنر کے ہاتھوں سے نوازا گیا۔ پولیس سب انسپکٹر مرزا انور بیگ کی سرویس کی کارکردگی کی بنیاد پر اور اُن کی قابلیت، قانونی اور تحقیقی کاموں میں اُن کی مہارت کے ساتھ ساتھ تخلیقی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے ریٹائرڈمنٹ سے چند ماہ قبل 26 جنوری 2022ءکو یوم جمہوریہ کے موقع پر مذکورہ میڈل (صدر جمہوریہ ایوارڈ) کے لیےاُن کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ مرزا انور بیگ نے پولیس محکمہ میں تقریباً 38 ( اڑتیس) سال مختلف عہدوں پر دیانتداری سے بے لوث خدمات انجام دیں۔ پولیس اسٹیشن وزیر آباد( ناندیڑ)، پولیس اسٹیشن عمری، مہاراشٹر اسٹیٹ C.I.D میں طویل عرصہ تک خدمات انجام دیں۔ اس دوران اُنھوں نے ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اعلیٰ عہدیداران کی رہنمائی میں تحقیقی و تخلیقی خدمات بھی انجام دیے۔ اسی طرح اُنھوں نے اسپیشل برانچ مہاراشٹر اسٹیٹ اینٹی کرپشن بیورو میں خدمات انجام دیے۔ ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ریڈر پولیس آفیسر کے عہدہ پر طویل عرصے تک ( 2022ءتک )سخت محنت، دیانتداری سے بے لوث خدمات انجام دیے۔ اسی طرح مختلف شعبوں میں ایک فرض شناس پولیس آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس سب انسپکٹر مرزا انور بیگ کو15 اگست 2015ءکو یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے میڈل( ایوارڈ) سے نواز کر اُن کی خدمات کا اعتراف کیا گیا تھا۔ کسی بھی پولیس آفیسر کے لیے یہ سب سے اعلیٰ ایوارڈ ہے اور کسی بھی پولیس آفیسر کو صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے 2 مرتبہ اس اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا جانا بہت بڑی کامیابی اور قابلیت کی سند ہے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!