مہاراشٹر

ناگپور میں ہٹ اینڈ رن معاملہ : نابالغ کار ڈرائیور نے 5 لوگوں کو کچلا؛ بی جے پی کارکن کا بیٹا نکلا ملزم

ناگپور: (کاوش جمیل نیوز) : مہاراشٹر کے ذیلی دارالحکومت میں ‘ہٹ اینڈ رن’ جاری ہے۔ نندنون پولیس اسٹیشن کے تحت وینکٹیش نگر چوک میں ایک نابالغ کار ڈرائیور نے سڑک پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ایک بے قابو کار نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس کے باعث تین پھل اور سبزی فروشوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ گاڑی درخت سے ٹکرانے کے بعد رک گئی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہفتہ کی دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت مہیندر اگروال، وندنا اگروال، سبزی فروش بسنتی گونڈ، گولو ساہو اور کارتک کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وینکٹیش نگر میں سڑک پر سبزی منڈی ہے۔ یہاں بسنتی، گولو اور کارتک کی دکانیں ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر تقریباً ایک بجے اگروال جوڑے پھل اور سبزیاں خریدنے کے لیے رکے۔ اس دوران نابالغ کار ڈرائیور (MH-25-R-3929) نے پہلے بائک کو ٹکر ماری اور تینوں کو کچل دیا۔ اگروال جوڑے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ سے سبزی فروشوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد علاقے کے شہری ناراض نظر آئے۔ وہ نابالغ ڈرائیور کو کار سے باہر نکالے اور اس کی پٹائی شروع کردی۔
اس دوران دیگر لوگوں نے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس وجے کانت ساگر اور واٹھوڈا، نندن ون اور سکردرہ پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے نابالغ ڈرائیور کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر تحویل میں لے لیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ کار ڈرائیور بی جے پی کارکن کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے سے ہوا۔ نندن ون پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ریاست میں ہٹ اینڈ رن کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ یہ واقعات حال ہی میں پونے اور ناگپور شہروں میں سامنے آئے ہیں۔ اب اس واقعے نے اس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس حادثہ میں بھی ملزم نابالغ نکلا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ بی جے پی کارکن کا بیٹا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کیسے کرتی ہے اور ملزم کو کیا سزا دی جائے گی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!