نگرپریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ میں دسویں جماعت کی الودائی تقریب کا ہوا انعقاد
انجن گائوں سورجی: مورخہ 26 فروری کو نگر پریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ میں دسویں جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر الحاج ارشد نعیم سر نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر سپروائزر بدرالدین سر، اظہار سر، ناظم الدین سر ،عظیم الدین سر، عبدالشفیق سر اور سورجی برانچ انچارج حاجی روشن قریشی سر اسٹیج پر موجود تھے۔تمام مہمانوں کا گلدستے سے استقبال کیا گیا اور سورجی برانچ کے اسٹاپ نو منتخب ہیڈ ماسٹر اور سپروائزر کا شال اور گلدستے سے استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اپریل کے مضمون کی استاد شبھانگی میڈم اور پلمبنگ کے مضمون کے استاد رضوان شیخ سر کو سورجی برانچ کی طرف سے ان کے اچھے کام استقبال کیا گیا۔
کلاس 9ویں اور 10ویں کے طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دسویں جماعت کے استاد شیخ انصار سر نے طلباء کو امتحان کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد سورجی برانچ کے انچارج اور انگلش کے استاد حاجی روشن قریشی صاحب نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نیگیٹیو مارکنگ انگریزی کا ٹیسٹ امتحان کا انعقاد کیا تھا اور اس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پہلی پانچ طالبات جن میں پہلا نمبر وجیہ انعم، دوسرا نمبر عائشہ فردوس، تیسرا نمبر اشمیرا ماہین، چوتھا نمبر کیف ذکی، پانچواں نمبر عمائمہ منتشہ نے حاصل کیا انہیں روشن سر کے چینل E4U ایکٹیویٹیز کی طرف سے ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ اس کے علاوہ اس سال بھی قلعہ سکول کے طلباء میں سے ایک ٹاپر منتخب ہوا اور اسے ٹاپر ٹرافی دی گئی اور یہ ٹرافی مدیحہ فردوس نعیم الدین نے جیتی۔ انگلش کے استاد روشن قریشی صاحب ہر سال انگلش نیگیٹو مارکنگ ٹیسٹ کی سرگرمی کا انعقاد کرتے ہیں اور اس ٹیسٹ کا مقصد طلباء کو مقابلہ جاتی امتحان کے بارے میں معلومات حاصل ہو۔اس کے بعد مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں صدارتی تقریر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ کلاس 9 کی عائشہ صدیقہ نے بہت اچھے طریقے سے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دی.اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شیخ انصار سر، کلیم شاہ سر، عبدالساجد سر، محمد عارف سر رضوان شیخ سر، فیضان سر اور نویں جماعت کے طلباء و طالبات میں کافی محنت کی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا