مہاراشٹر

نگر پریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ کا دسویں جماعت کا شاندار 96.65 نتیجہ

28 مئی انجن گاؤں ۔ اس سال دسویں کی بورڈ کے امتحانات میں نگرپریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ کا شاندار 96.65 پرسنٹ نتیجہ لگا سورجی برانچ سے 60 طلبہ امتحان میں شامل ہوئے تھے جن میں سے 58 طلباء نے کامیابی حاصل کی جس میں 80 پرسنٹ سے زیادہ مارکس 10 طلبہ 70 پرسنٹ سے زیادہ مارکس 12 طلبہ اور 60 پرسنٹ سے زیادہ مارکس 14 طلبہ اور 50 پرسنٹ سے زیادہ مار 18 طلبہ اور 40 پرسنٹ سے زیادہ مارک چار طلباء نے حاصل کی ۔ اس سال اسکول سے پہلا مقام امیمہ منتشا محمد عرفان 89.60 پرسنٹ دوسرا کیف زکی ظہیر بیگ 88.40، تیسرا اقصی فاطمہ جمشید شاہ 86.40، وجیہ انم محمد شارق 86.40، ریحان خان ارشاد خان 86.40، چوتھا شمامہ زوبی محمد شکیل 85.80, پانچواں عائشہ فردوس عبدالسبان 84.40 یہ طلبہ ٹاپ فائو میں شامل رہے۔
طلبہ کی بہترین کامیابی اور سورجی برانچ کی شاندار نتائج پر صدر مدرس ارشد نعیم سر سپروائزر بدردین کامن والے اور سینیئر استاد محمد اظہار، قلعہ مارننگ انچارج ظہیر قریشی، سورجی مارننگ انچارج محمد شفیق سر نے سورجی برانچ کے انچارج روشن ضمیر قریشی اور ٹیچنگ سٹاف شیخ انصار، کلیم شاہ ، عبدالساجد، محمد عارف فیضان قریشی، رضوان شیخ اور شبہنگی میڈم کے ساتھ ساتھ دسویں جماعت میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!