مہاراشٹر

نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ دہلی کے لئے منتخب ؛ اکولہ، ڈاکٹر ذاکر نعمانی ،عبدالحمید اور غلام مصطفیٰ خان اور ملکی سطح پر150 سے زائد اساتذہ کا انتخاب

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ تقسیم پروگرام ہر سال دہلی میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں ہندوستان بھر سے 100 سے زائد اساتذہ کو اُردو زبان کے لیے اپنے شعبے میں نمایاں کام کرنے پر نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس اعزاز کے لئے ریاست مہاراشٹر کے اکولہ ضلع سےہیو ر کھیڑ کی ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول کے معاون معلم ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی،ضلع پریشد اُردو مڈل اسکول ،ہیورکھیڑ کے معاون معلم غلام مصطفٰی، عبدالحمید عبدالرشید،اعجاز احمد خان عمرین اُردو اسکول اکولہ ،عبدالمتین عبدالغنی لیکچرار،پٹھان عمران خان عبّاس خان غلام زین العابدین ہائی اسکول پا رس (بالاپور)،نورا لحق مجیب الحق ضلع پریشد اسکول با رسی ٹاکلی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اسی طرح بلڈھانہ ضلع سے شگفتہ خانم غلام رسول،شمیم باجی ،باسم ضلع سے موثق دیوان ،امراوتی ضلع سے ندیم سر،بیڑ سے ممتاز ہاشمی،عمر کھیڑ سے سمیر سر وغیرہ اور مہاراشٹراریاست سے کئی نام شامل ہیں ۔قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کےقومی صدرچودھری واصل علی گرجر نے کاوش جمیل کو بتاتا کہ اُردو کی ترویج و ترقی اور اساتذہ کی تعلیمی و سماجی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جانا طے پایا ہے ۔پرائمری ،سیکنڈری اور جونیئر کالج گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں میں نمایاں کام کرنے والے اساتذہ كو ہر سال ایوارڈ دیا جاتا ہے امسال ایوارڈ 3 نومبر کو دہلی میں واقع غالب اکیڈمی منعقدہ ایک پروگرام میں دیا جائے گا۔ معلوم رہے کہ ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی ، غلام مصطفیٰ خان اور عبدالحمید سر محنتی، فعال مدرس ہے اور تعلیمی تنظیموں سے منسلک ہیں۔قومی نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر انھوں نے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے عہدیداران، چودھری واصل علی گر جر، سیدمہتاب ابراہیم،عابد خان،سیدّہ کنیز فاطمہ ،زین العابدین اور سنگھ کے سبھی عہدیداران کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ قومی سطح کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر تعلیمی حلقوں میں سرہنا کی جارہی ہے۔ اس کامیابی پر عزیز واقارب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!