ڈاکٹر شاہد اقبال خان کو ریاستی سطح کے مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا ؛ تعلیمی شعبوں کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں شاندار کارکردگی کی بنا پر دیا گیا اعزاز
اكولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ضلع پریشد اردو اسکول مہان کے استاد اور مہان کیندر کے سربراہ ڈاکٹر شاہد اقبال خان سرفراز خان کو مولانا آزاد ریسرچ سینٹر اورنگ آباد میں ریاستی سطح کے مثالی معلم اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ہفتہ 24/2/24 کو مولانا آزاد ریسرچ سنٹر اورنگ آباد میں تقسیم کیا گیا۔ اورنگ آباد حلقہ انتخاب کے خاصدار امتیاز جلیل صاحب نے پروگرام کی صدارت کی اور
عالی جناب عبدالستار صاحب، وزیر برائے اقلیتی ترقی اور مارکیٹنگ مہاراشٹر ریاست، ایم ایل اے وکرم جی کالے، ٹیچر ایم ایل اے مراٹھواڑہ ٹیچر حلقہ کے ہاتھوں سے ڈاکٹر شاہد اقبال خان سرفراز خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ما نندا گائیکواڑ ڈپٹی کمشنر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن، محترم انِل سبلے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اورنگ آباد،مجلس اتحاد مسلمین کے اسٹیٹ۔ ترجمان ایڈوکیٹ کھجر پٹیل ایم آئی ایم خواتین ضلع صدر فردوس فاطمہ رمضانی خان کارپوریٹ، پرنسپل یونس پٹیل ڈاکٹر سید نعیم، ڈاکٹر ظفر احمد خان، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی آنر۔ دلیپ ڈھاکنے مہاراشٹر اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر کمیٹی، ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عبدالرحیم سر کے ساتھ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے تمام ذمہ دار موجود تھے ۔ گزشتہ دس سالوں سے ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن ہر سال ریاست مہاراشٹر کے مثالی اساتذہ کو ریاستی سطح کے ایوارڈز سے نوازتا ہے۔جناب شاہد اقبال خان کےہمراہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ضلع پریشد اسکول اکیس مَیل کے صدر مدرس کے روح اللہ خان ضلع پریشد اسکول، بہاڑ ماتھا کے صدر مدرس پرکاش راٹھوڑ، الفلاح اردو اسکول کے صدر مدرس محمد فاروق غلام دستگیر، شیخ محمد تسلیم الدین سر اسسٹنٹ ٹیچر، سید اسرار سید راشد، شبیر احمد شیخ، عبدالرشید عبدالبشیر، مجیب بیگ،موجود تھے شاہد اقبال خان کو اب تک ملک بھر کی مختلف سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کی جانب سے ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ مراٹھواڑہ کے ہر دلعزیز ٹیچر ایم ایل اے وکرم کالے نے شاہد اقبال خان کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب تقسیمِ انعامات میں ریاست کے 23 مثالی اساتذہ کو ریاستی سطح کے اعزازات سے نوازا گیا۔اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شاہد اقبال خان جو طلباء، اساتذہ اور اسکولوں کی تعلیم کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور معاشرے کے لیے دن رات سماجی خدمات انجام دیتے رہتے ہے انہیں ملنے والا ریاستی سطح کا ایوارڈ ان کے کام کا اعزاز ہے۔