مہاراشٹر

کانگریس شکشک سیل کی جانب سے “ریاستی سطح کا مثالی معلّم ایوارڈ”؛ انجم آرا رئیس الدین اور ڈاکٹر شیبا الماس توصیف خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ماؤنٹ کارمل انگلش ہائی اسکول، اکولہ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والی فعال معلمہ انجم آراء رئیس الدین کو ضلع اکولہ کے کانگریس شکشک سیل کی جانب سے باوقار “ریاستی سطح کا آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ -2024“ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز معزز مہمانِ خصوصی ڈاکٹر پردنی تائی ساتو (مہاراشٹر کی قانون ساز کونسل کی رکن) نے سوراج بھون، اکولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے دست مبارک سے پیش کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر پرشانت پاٹل(پروگرام چیئرمین)، پرکاش بھاؤ تایڈے (مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری) اور ساجد خان پٹھان (اکولہ میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر) کی خصوصی شرکت رہی جب کہ مہمان اکرام میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم (لیکچرار ، کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج، اکولہ)، پروفیسر سدھاکر واہُرواگ، سرفراز خان، ڈاکٹر صابر کمال، شتروگھن بیڈکر،امیت بوبڑے، مسٹر عبدالغنی، مہندر گوائی اور ورشا بینڈ شامل تھے۔ابتدائی کلمات و غرض و غایت پرکاش بھاؤ تایڈے نے تفصیلی بیان کی۔ بعد ازاں کانگریس شکشک سیل کی جانب سے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے کُل 27 اساتذہ کی پُرخلوٗص تعلیمی خدمات اور ان کی محنت و لگن کے لیے انھیں اعزاز سے نوازا گیا ۔ خصوصی طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم (لیکچرار ، کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج، اکولہ)،کے ہاتھوں کئی شرکاء کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں ڈاکٹر شیبا الماس توصیف خان (لیکچرار ، کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج، اکولہ)، ڈاکٹر یوگیش کیلاش چندر اگروال (پروفیسر، ایل آر ٹی کامرس کالج، اکولہ) اورعرفان اللہ خان رضوان اللہ خان (لیکچرر، ودیا وکاس جونیئر کالج، ملکاپور، بلڈھانہ) شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر نتن دیولکر، وسنت دھوکنے اور سندیپ شیولکر نے ادا کیے، جب کہ شکریہ کے کلمات سنیل جادھو نے ادا کیے۔ کانگریس شکشک سیل اکولہ کمیٹی نے اس یادگار تقریب کے خوشگوار اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ بتا دیں کہ انجم آرا رئیس الدین اس سے قبل بھی کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ وہ ایک محنتی اور فعال معلمہ ہے ۔ڈاکٹر ندیم نے ایوارڈ کے لیے اساتذہ کے انتخاب میں بھی اہم رول ادا کیا، اسی لیے ڈاکٹر ندیم کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!