مہاراشٹر

کرماڑ: لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے پولس انتظامیہ الرٹ، کرماڑ پولس نے کیا فلیگ مارچ

کرماڑ: (عمران خان) : لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے پورے ملک میں پولس انتظامیہ الرٹ ہے۔ اس دوران اورنگ آباد تحصیل کے کرماڑ میں منگل کو پولیس نے فلیگ مارچ نکالا، یہ فلیگ مارچ ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کے لیے نکالا گیا جس کی قیادت ڈی وائی ایس پی پوجا ناگرے نے کی۔
کرماڑ پولیس اسٹیشن سے پمپری روڈ، مارکیٹ، ریلوے اسٹیشن روڈ تک پیدل مارچ کیا گیا، کرماڑ پولیس نے یہ پیغام دیا کہ اگر کوئی لوک سبھا انتخابات کے دوران امن و امان کو توڑنے کی کوشش کرے گا تو پولیس اُس کے خلاف کارروائی کرے گی، سخت کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ اس موقع پر کرماڑ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پرتاپ نوگھرے، سب انسپکٹر راجیندر بنکر، پی ایس آئی رامیشور ڈھاکنے پولیس اسٹیشن کا عملہ اور کیرالہ پولیس کی ٹیم موجود تھی۔
آپ کو بتا دیں کہ جالنہ لوک سبھا حلقہ میں 13 مئی کو ووٹنگ ہونے والی ہے، ایسے میں اگر کوئی کسی قسم کی گڑبڑ کرتا ہے تو پولیس کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!