تعلیم و روزگار

کلسٹراسکول اسکیم! اردو میڈیم کے 4 ہزارغریب طلباء کا تعلیمی مستقبل کو خطرہ؛ 179 اردو اسکولوں کا آنگن بچوں کی کھلکاری کو ترسے گا ؛ غریب بچوں کو تعلیم سے محروم نا کریں، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

پونہ: ( نامہ نگار) : ریاست کے ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے نے علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹرس آف ایجوکیشن اورضلع ایجوکیشن افسران سے اپنے علاقوں کے 20 طلباء سے کم تعداد والی اسکولوں کی تفصیلات جمع کرنے اور ان اسکولوں کے طلبہ کو علاقے کے کسی ایک بڑے اسکول میں منتقل کرنے کا منصوبہ ۱۵ اکتوبر تک تیار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، ریاست بھر‌ کی‌ 14 ہزار 7 سو 73 اسکولوں کو بند کرکے کلسٹر اسکول میں منتقل کرنے پروپوزل منگوایا ہے۔ جس سے ریاست بھر کے ایک لاکھ 85 ہزار 4 سو 67 طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، نیز 29 ہزار 7 سو 7 اساتذہ سرپلس ہونگیں، اس لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر، و ایجوکیشنل کمشنر سورج مانڈھرے سے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کلسٹر اسکول اسکیم سے سب سے بڑا نقصان اردو میڈیم غریب طلباء کا ہوگا کیونکہ عام طور پر دیہاتوں میں اردو بولنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہوتی ہے نیز افسر شاہی کی وجہ سے دیہاتوں میں زیادہ تر صرف ایک اردو میڈیم اسکول ہوتی ہے جس میں غریب طلباء زیر تعلیم ہیں’ اگر وہی ایک اسکول بند کر دینگے تو کیا جماعت پہلی تا چہارم کے طلباء کلسٹر اسکول اسکیم کے نام پر روزآنہ دوسرے گاؤں کا سفر کرینگیں؟ یا اردو میڈیم اسکول کو بند کر مراٹھی میڈیم میں طلباء کا داخلہ کرا دیا جائے گا؟ کلسٹر اسکول اسکیم کے نام ریاست میں اردو میڈیم کے 4 ہزار غریب طلباء کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔ مجبوری میں طلباء اسکول چھوڑ دینگے و ڈراف اؤٹ بڑھ جائے گا!179 اردو اسکولوں کا آنگن معصوم بچوں کی کھلکاری کو ترس جائے گا۔غریبوں بچوں کو تعلیم سے محروم نا کریں، یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ‌ 11138 کے ریاستی صدر ‌محبوب تامبولی، سکریٹری ساجد نثار احمد،کارپوریٹر محسن خان و ریاستی اراکین نے کیا ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!