کل ہند اردو ادبی کانفرنس کے ایوارڈ کا اعلان ؛ کاجول راجندر سوپیکر کو اردو دوست، اشفاق احمد ساتکھیڑ کو تعلیمی اور جی، ایم پٹیل کو ادبی ایوارڈ
شولاپور: (محمد مسلم کبیر) :کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام یوم اردو کے موقع پر مراٹھی زبان بولنے والے لیکن اردو زبان بھی آتی ہے جو اردو سے محبت کرنے ہیں ایسی شخصیت کو” اردو دوست”ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔اور ادبی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچومینٹ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس سال کا “اردو دوست ایوارڈ”کاجول راجندر سوپیکر اور تعلیمی و ادبی خدمات انجام دینے والے صدر مدرس اشفاق احمد ساتکھیڑ کو”تعلیمی ایوارڈ”ادب کی صنف ڈرامہ میں خدمات انجام دینے والے ڈرامہ نگار،جی، ایم، پٹیل کو “ادبی ایوارڈ “دیا جا رہا ہے۔
تقسیم ایوارڈ کا جلسہ بروز بدھ 14فروری 2024 کو اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پرکاش مہانور، سولاپور کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر مچندرا گھولپ، سولاپور اسکول بورڈ کے پرشاسن ادھیکاری سنجئے جاویر اور سوشل کالج کے پرنسپل اقبال تامبولی کی موجودگی میں شام ۶:۳۰ بجے کامریڈ این آر بیریا ایجوکیشنل سینٹر لشکر میں رکھا گیا ہے۔
اردو اور مراٹھی زبان بولنے والے افراد میں تعلقات مضبوط ہو اور پیار ومحبت بڑھے اس نظریہ کے تحت” اردو دوست”ایوارڈ دینے کا سلسلہ گیارہ سال قبل ادارے کی جانب لیاگیا تھا۔اس سے قبل ڈاکٹر ستیش ولسنگکر، ایڈووکیٹ اے جی کلکرنی،میور انڈی، منوہر جوشی، گریش رامچندر چودھری، موکند بہڑنگے، شیلیندر وسواس پاٹل،نارائن کلکرنی ان تمام کو اردو دوست ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس سال ادارے کی جانب سے اردو دوست، تعلیمی اور ادبی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے شخصیات کو سپاس نامہ،مومنٹو، گل و شالپوشی کے علاوہ نقد پانچ ہزار(5000) روپئے دئے جاتے ہیں۔
کاجول راجندر سوپیکر نے دیانند کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ان کی مادی زبان مراٹھی ہونے کے باوجود آپ نے اردو زبان سیکھی اور اج وہ اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہیں۔جی ایم پٹیل مشہور ڈرامہ نگار، ہدایت کار کی حیثیت سے آپکی خدمات قابل تحسین ہیں۔اسی طرح صدر مدرس اشفاق احمد بابو لعل ساتکھیڑ آپکی طویل تعلیمی خدمات اور آپ شاعر، ڈرامہ نگار، ہدایت کار اور ادیب بھی ہیں آپکی کتاب بھی شائع ہو چکی ہے آپ کو کئی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ ادارے کے صدر ایڈووکیٹ عمر خان بیریا نے تمام شائقین اُردو ادب سے اس جلسے میں شرکت کی گزارش کی ہے۔اس پریس کانفرنس میں وقار شیخ، رفیق خان، ناصر الدین الندکر، ایوب نلامندو، آور ہارون بندوق والا موجود تھے۔