کیا فلسطین کا ذکر کرنا جرم ہے؟ سنجے راوت نے اسدالدین اویسی کے حلف برداری کے دوران جئے فلسطین کے اعلان کی حمایت کی
نئی دہلی: (کاوش جمیل نیوز) : شیو سینا(ادھوٹھاکرے) کے ایم پی سنجے راوت نے منگل کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈر اسد الدین اویسی کی حلف برداری کی تقریب کے دوران لوک سبھا میں جئے فلسطین…کے اعلان کی حمایت کی ہے۔ انہوں سوال کیا کہ فلسطین پر حکومت کا کیا موقف ہے؟ حکومت اپنی پالیسی واضح کرے۔ فلسطین ایک ملک ہے۔ فلسطین میں جس طرح قتل و غارت جاری ہے اس کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔ سنجے راوت نے سوال اٹھاتے ہوئے اویسی کی حمایت کی، کیا فلسطین کا ذکر کرنا جرم ہے؟
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں اسپیکر کا عہدہ حکمران جماعت کو اور نائب صدر کا عہدہ اپوزیشن پارٹی کو دیا جاتا ہے۔ ایوان میں یہ روایت برقرار ہے۔ اب اپوزیشن پارٹی مضبوط ہے۔ اپوزیشن جماعت کے 240 سے زائد ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ لیکن اس کے بعد بھی حکمران جماعت نے لوک سبھا میں روایت توڑ دی ہے۔ لہٰذا اب ضرورت ہے کہ مخالفین سے اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت نے لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب تھوپ دیا ہے۔