مہاراشٹر

ہاسپٹل کے ڈین ڈاکٹرشام واکوڑے کو ہاسپٹل میں واقع بیت الخلا کی ہاتھ میں جاڑھو دیکر صفائی کروانے پر ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد و رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل پر مقدمہ درج

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر راؤچوہان گورنمنٹ ہاسپٹل وشنو پوری میں 24 گھنٹوں میں 24 اموات کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی ماحول گرماگرم ہوتا جارہاہے مرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے مرنے والوں کی تعداد اب 41 کے پار جاپہنچی ایسے میں ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ و شندے گروپ سے تعلق رکھنے والے ہیمنت پاٹل نے ہاسپٹل میں ہوئی بڑی تعداد میں اموات ہونے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ہاسپٹل کے ڈین ڈاکٹر شام واکوڑے کو ہاسپٹل میں واقع بیت الخلا کی صفائی ہاتھ میں جاڑھو دیکر کروایا گیا. رکن پارلیمنٹ کی اس گھٹیا حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ورہی ہے جس سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اس ذلت آمیز واقعہ کی رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کی ویڈیو پر تیزی سے سے تنقیدیں کی جارہی ہے. اس موقع ڈاکٹرس اسوسی ایشن و آئی ایم اے و نیما ودیگر ڈاکٹرس کی جانب سے آئی ٹی آئی کارنر سے ضلع کلکٹر تک احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا. جس میں ہیمنٹ پاٹل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل ڈین سے معافی مانگیں اور ان کے خلاف آج ایف آئی آر بھی درج کی گئی اور ضلع کلکٹر کو میمورنڈم بھی دیا گیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!