`ہمیں پڑھانے دو! پرائمری اساتذہ کے نعروں سے مہاراشٹر گونجا! ریاست بھر میں اسکول بند کر مورچے کا انعقاد
ممبئی: (نامہ نگار) : غیر نصابی سرگرمیوں سے پریشان اساتذہ کے `ہمیں کلاس میں پڑھانے دو` کے نعروں سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہل گیا ہے، بدھ کے روز سندودرگ،احمد نگر، ایوت محل، تھانہ، رتناگری، راے گڈھ،نانڈیڑ، پربھنی، اورنگ آباد ،دھولیہ،بلڈھانہ،واشم،سمیت ریاست بھر کے اضلاع میں پرائمری اساتذہ کی تنظیموں کی قیادت میں مسائل کی یکسوئی کے لیے اجتماعی تعطیل لیکر ضلع کلیکٹر آفس پر مورچے نکالے گیے ۔کنٹریکٹ طرز کی مخالفت کے ساتھ دیگر مطالبات میں 15 مارچ 2024 سنچ مانتیا حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 5 ستمبر حکومتی فیصلہ 20 یا 20 سے کم طلباء والے اسکولوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ اور دیگر تقرریاں کرنے کا فیصلہ رد کیا جائے ،طلباء کے آدھار کارڈ سے متعلق حقیقی مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آدھار کارڈ پر مبنی ٹیچر پوسٹ ڈیٹرمینیشن پالیسی کو منسوخ کر دیا جائے۔ 1982 کی پنشن اسکیم ان تمام لوگوں پر لاگو کی جائے جو یکم نومبر 2005 کے بعد سروس میں شامل ہوئے ہیں،طلبہ کو بلا تاخیر مفت فل یونیفارم ملنا چاہیے۔ سال 2024-25 میں لاگو کی گئی یونیفارم اسکیم کو منسوخ کرکے پرانے طریقے سے یونیفارم اسکیم کو نافذ کیا جائے۔کارپوریشن ، نگر پالیکا اساتذہ کو تنخواہ کے لیے سو فیصد گرانٹ حکومت کے ذریعے ادا کی جائے، شکشش سیوک یوجنا رد کی جائے۔تعلیمی اور غیر تعلیمی کاموں سے متعلق حکومتی فیصلوں پر اساتذہ کی یونینوں کے ساتھ بات چیت کے بعد نظر ثانی کی جائےو دیگر اہم مطالبات شامل ہیں۔ ہر ضلع میں ضلع سمنوے سمیتی معرفت ضلع کلیکٹر معرفت حکومت کو میمورنڈم دیا گیا،صرف پونہ، سانگلی، نندوربار، میں پولس اجازت نہیں مل سکی مورچہ ائندہ تاریخ کو نکالا جائے گا،ناسک میں گولف کلب میدان پر دھرنا دیا گیا و ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر راجندر واگ کو میمورنڈم دیا گیا۔ نیز مطالبات سو فیصد منظور نہیں ہونے کی صورت میں تحریک مزید سخت کرنے کا انتباہ تمام اساتذہ تنظیموں نے دیا ہے ،ریاستی سمنوے سمیتی کوآرڈینیٹر ساجد نثار احمد نے اخباری نمائندوں سے دوران گفتگو معلومات دی ہے۔