100 ڈونرز نے خون کا عطیہ دے کر جشن عید میلادالنبی منایا ؛جن ستیہ گرہ تنظیم کا بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیاب
اكولہ: (ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی) : اکولہ شہر کی جن ستیہ گرہ ایک بہت بڑی سماجی تنظیم ہے جو سماج کے مختلف مسائل پر سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی نظر آتی ہے۔جن ستیہ گرہ صحت کے شعبے میں کام کرتی نظر آتی ہے۔جن ستیہ گرہ تنظیم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلاد النبی کے موقع پرخون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا تھا۔یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ شہر کے گاندھی روڈ اور مالی پورا علاقے میں منعقد کیا گیا تھا مالی پور کے پرفیکٹ ٹول میں 100 لوگوں نے خون کا عطیہ کیا اس کیمپ میں خون کے عطیہ دہندگان کو بلڈ گروپ چیک اپ بھی کرایا گیا کیا گیا۔اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں تنظیمِ کے صدر آصف احمد خان، اعجاز احمد قریشی ،شیخ آصف، محمد عمر فاروق، محمد شکیل، شیخ جاوید کنٹریکٹر، شیخ احمد، آصف خان، انظر احمد خان، امین uالرحمان، محمد شاہد، عارف خان، عادل الرحمان، ساجد خان، محمد زکریا خان، محمد عزیر، محمد یحییٰ خان وغیرہ نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک کوشش کیں .