12 دسمبر 2023 کو ناگپور میں منعقد ہونے والیے اندولن میں شرکت کی اپیل ; پرانی پینشن کے بغیر تمام ملازمین مستقبل تاریک۔ (سرفراز نواز خان)….آکولہ کے ملت کیمپس میں پرانی پینشن کے لیے مشاورتی میٹنگ منعقد
کولہ (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں وانکھیڈے سر کی صدارت میں پرانی پینشن کے مسئلہ پر ایک اہم میٹنگ منعقدہوئی۔یہ میٹنگ 12 دسمبر 2023 کو ناگپور میں منعقد ہونے والیے اندولن میں شرکت کے تناظر میں رکھی گئی تھی۔تاکہ پرائیویٹ اسکولوں اور اردو میڈیم اسکولوں کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ ناگپور تحریک میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنے حقوق کی تکمیل میں کامیابی حاصل کریں۔ اس میں ناگپور کے اندولن میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی۔اس موقع پر اکولہ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز نواز خان، اکولہ یو ٹی ایس کے صدر ڈاکٹر صابر کمال، حسن کمان والے، ساجد رانا، قباء اسکول کے صدر مدرس افسر سر، ملت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل مبین الرحمان، تعمیر ملت اسکول کے صدر مدرس عبدالریاض ملت پرائمری اسکول کی صدر معلمہ کوثر جہاں،تنویر ملت اسکول کی صدر معلمہ شاہینہ تبسم ،اشتیاق حسین، یاسمین بانو، محمد افسر، ریحانہ بی، فاطمہ انجم، محمد حسیب، محمد اظہار احمد، آصف خان، عبدالغفار، ایاز خان، قاضی اظہر، مصیب جواد، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
میٹنگ کا آغاز اشتیاق حسین کی تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد سرفراز نواز خان، ڈاکٹر صابر کمال، حسن کماں والے اسرار سر نے حاضرین مجلس سےخطاب کیا۔صدارتی کلمات میں وانکھیڑے سر نے تفصیل س
ے بتایا کہ پرانی پنشن کیوں ضروری ہے۔ میٹنگ کی نظامت اشتیاق حسین نے اور اظہار تشکر پرنسپل مبین الرحمان نے ادا کیے، میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے بھرپور کوششیں کیں۔