مہاراشٹر
اكهیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ضلع صدرشاہد اقبال نے وفد کے ساتھ رکن پارلیمنٹ سید امتیازجلیل سے کی ملاقات ؛ تمام ملازمین کو پرانی پینشن اسکیم نافذ کرنے کا مطالبہ
اکولہ: ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اورنگ آباد حلقہ انتخاب کے ہر دلعزیزرکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ضلع صدر شاہد اقبال خان نے اساتذہ کے اہم مسائل کو حل کرنے سے متعلق صحت مند گفتگو کی جس میں سر دست تمام ملازمین کو پرانی پینشن اسکیم نافذ کیے جانے پر زور دیا گیا ملازمت سے سبک دوشی کے بعد پنشن اہم سہارا ہے اس لیے 2005 کے بعد کے سرکاری ملازمین کو پنشن بہت ضروری ہے پینشن کے تعلق سے حکومت سے مطالبہ کرنے کی اپیل کی گئی اس موقع پر اورنگ آباد سے محمد شاہد سر ،ضمیر سر اكهیل بھارتیہ اردو اساتذہ کی تنظیم کے ضلع صدر ڈاکٹر شاہد اقبال خان، شبیر احمد، عبدالرشید، روح اللہ خان غلام فاروق سخا اللہ نوید انجم موجود تھے۔