گرولی ضلع واشم کے آصف شاہ کا آسٹریلیا میں بین الاقوامی کھیلوں کے لئےانتخاب ؛ حاجی ظہیر فاونڈیشن کی ہمیشہ رہی مدد
واشم: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ریاستِ مہاراشٹر کےضلع واشم کی تحصیل مانورہ کے ایک دیہات گرولی قصبہ کے مقیم آصف شاہ لطیف شاہ کا آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ویسٹرن آسٹریلیا پئیرا بیٹ منٹن انٹر نیشنل ٹورنامینٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں انتخاب ہوا آسٹریلیا میں یہ مقابلے 2اکتوبرسے6اکتوبر کے درمیان میں ہونگے ۔ بتادیں کہ آصف شاہ پولیو زدہ نوجوان ہے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آصف شاہ نے اپنے کھیل کے ہنر کی شروعات ضلعی سطح سے کی پھر دھیرے دھیرے اپنی صلاحیت کے تو سط سے صو بائی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا اور وہی سے ان کے اسپورٹ کیریر کا آغاز ہوا۔سند رہے کہ حاجی ظہیر فاونڈیشن کے تاسیسی صدر موثق دیوان نے آصف شاہ کی صلاحیتوں نکھار کے لئے معاشی مدد جس سے انہوں نے پونہ میں وہیل چیر پر کھیلنے مشق کی حاجی ظہیر فاونڈیشن اب 30سے40ہزارروپیہ ان مشق پر خرچ کرچکا ہے آصف شاہ نے بھی دل لگا کر محنت کی ان کی اس محنت اور مشاقی کے چلتے دو سال پہلے اڑیسہ کے صدر مقام بھونیشور میں انہوں نے اپنا پہلا ملکی سطح قومی نیشنل گیم کھیلا۔امسال چوتھی پیرا بیٹ مینٹن چمپین شپ میں بھی حصہ لیا جو 23سے26مارچ کو اردو کے تہذیب کے شہر لکھنؤ میں منعقد ہوا تھا ۔کان پور یو پی میں منعقد ٹورنامینٹ میں بھی آصف نےگولڈ میڈل اور اسی طرح کیرالا صوبے کے ضلع تریشور میں ریاستی پیرا کھلاڑی انجمن کی طرف سے لیے گیے مقابلوں میں دو سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ان تمام کارکردگی کو دیکھتے ہوے پی سی آئے پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیانے آصف شاہ کو مذکورہ بالا کھیل میں شرکت کیلئے منتخب کیا اس ٹورنامینٹ میں منتخب 67 کھلاڑیوں میں صرف دو ہی مسلم اقلیت میں سے ہے ۔آصف شاہ کے اس انتخاب پر پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔آصف شاہ کی تعلیم رحمانیہ اردو ہائی اسکول ما نورہ ضلع واشم میں دہم جماعت تک ہوئی۔
آسٹریلیا میں بین الاقوامی کھیلوں کے لئےانتخاب ہونے پر اسکول کے صدر الحاج وحیدالدین شیخ صاحب کی موجودگی میں صدر الجامعہ الحاج محمد اقبال سر کے دست مبارک سے استقبال کیا گیا اس موقع پر ہپی کڈس انگلش اسکول کارنجہ کے سی ای او انیس عبداللہ انصاری بھی موجود تھے حاجی ظہیر فاونڈیشن کے تاسیسی صدر موثق، مجیب الرحمن،شاکر حسین،اظہر قاضی،شارق گڈو، ندیم اور باقی ممبران نے اساتذہ اور صاحب حیثیت سامعین سے آصف شاہ کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی۔