ربانی خطاطی مرکز مالیگاؤں کے طلبہ بام عروج پر؛ بین الاقوامی خطاطی نمائش میں اپنے فن پاروں کیساتھ شرکت
مالیگاؤں:(پریس ریلیز) : ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز جمعہ، عروس البلاد ممبئی کے علاقے ماہم (میمن ہال) میں منعقدہ “بین الاقوامی اسلامی آرٹ ایکزیبیشن” میں اپنے فن پاروں کے ساتھ شرکت کی غرض سے مالیگاؤں کے “ربانی خطاطی مرکز” کے رضوان ربانی سر کی معیت میں روانہ ہوۓ وفد میں مشہور و معروف اور منفرد خطاط استاد محترم گل ایوبی صاحب کے ہمراہ ربانی خطاطی مرکز، اسلام پورہ، مالیگاؤں کے تین طلبہ جس میں عامر حسین ریاض احمد (کریسنٹ اردو ہائی اسکول کے جماعت نہم کے طالب علم جو عربی میں مکمل قران پاک لکھنے کا عزم لیے ہوۓ ہیں اور دو پارے مکمل کرچکے ہیں) انصاری انشراح راشد (جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول کی جماعت نہم کی طالبہ جو صرف ایک ماہ میں عربی لکھنا سیکھ کر آیت و سورتیں لکھ رہی ہیں) محمد زید راشد (اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے جماعت ششم کے طالب علم) نے اس بین الاقوامی نمائش میں نا صرف شرکت کی بلکہ، مدینہ منورہ، مسجد النبوی کے خطاط شفیق الزماں صاحب، پاکستان کے مشہور خطاط اشرف ہیرا صاحب، ایران کے معروف خطاط رسول مراد صاحب، ملک قطر کے خطاط کے علاوہ دہلی، بینگلورو، کلکتہ، گجرات، کرناٹک و مہاراشٹر کے ایولہ سے ضیاء انصاری، اکل کنواں سے احمد مجتبیٰ، اورنگ آباد سے شیخ رمشا، ممبئی اور مضافات، ممبرا سے درجنوں خطاط کے علاوہ مالیگاؤں سے جمال احمد(جمال آرٹ) اور گل ایوبی صاحبان جیسے مشہور و معروف خطاط حضرات کے فن پاروں کے درمیان “ربانی خطاطی مرکز” کے طلبہ کی اپنے فن پاروں کے ساتھ شرکت نے ربانی خطاطی مرکز کو بام عروج پر پہنچا دیا ہے۔
ماہم درگاہ ٹرسٹ کے چیف محترم سہیل کھنڈوانی صاحب، انکی والدہ ماجدہ صاحبہ، محترم اسلم کرتپوری صاحب، محترم نظام الدین راعین صاحب، محترمہ زیبا ملک صاحبہ، خطاطہ محترمہ شمیم قریشی صاحبہ، محترم فرید احمد خان صاحب و دیگر نے ان طلبہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی، محترم سہیل کھنڈوانی صاحب اور انکی والدہ ماجدہ کے دست مبارک سے ان طلبہ کو مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر پزیرائی کی گئی اور انکے روشن و تابناک مستقبل کے لئے خوب دعاوں سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی محترم گل ایوبی و رضوان ربانی صاحبان کی خدمت میں شال، مومنٹو اور ٹرسٹ کا تعارفی کتابچہ بھی پیش کر کے حوصلہ افزائی کی گئی- ان شاءاللہ اس دن کے مکمل پروگرام کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر قسطوں میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔