ناندیڑ کے سرپرست وزیر گریش مہاجن و طبی، تعلیم کے وزیرحسن مشرف نے کیا ڈاکٹر شنکرراؤچوہان گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ ؛ کہا خاطیوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائےگا
ناندیڑ: (شیخ عمران ) : ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر راؤچوہان گورنمنٹ ہاسپٹل وشنو پوری میں مزید سات مریضوں کی موت واقع ہوچکی جس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا یہ تعداد اب ۳۱ کے پار جاپہنچی اس سنسنی خیز واقعہ کے بعد ناندیڑ کے سرپرست وزیر گریش مہاجن و طبی، تعلیم کے وزیر حسن مشرف نے آج وہاں پہنچ کر ڈاکٹر شنکر راؤچوہان ہاسپٹل کا دورہ کرکے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا، اسی دوران انہوں نے وہاں پر موجود مریضوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کی. متوفی مریضوں کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ سنگین واقعہ ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کے باعث پیش آیا. اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھاکہ مزید 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 7 مریض ۲ اکتوبر کی رات کے درمیان دم توڑ چکے ہیں. اس میں 4 بچے بھی شامل ہے اس طرح مرنے والوں کی تعداد ۳۱ تک پہنچ چکی ہے اسی دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، چونکہ ہاسپٹل میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف نے بھی کہا ہے کہ جو عہدے داران بھی اس معاملے قصوروار ہیں انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائےگا.