عادل پبلیکیشن اور ایم سی ای کی طرف سے مہا ٹی ای ٹی MAHA T.E.T (اسمبلی ہال اعظم کیمپس، پونا میں) ایک روزہ رہنمائی کیمپ کا انعقاد ; تمام شریک کار معلمین کو عادل پبلیکیشن کی طرف سے حل شدہ پرچوں کے سیٹ کا کتاب مفت میں تقسیم

پونہ: بروز منگل 5 اکتوبر 2021 کو ٹی ای ٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں سے 400 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت کے فرائض ایم سی ای کے صدر ڈاکٹر۔پی- آے- انعامدار صاحب نے انجام دئے۔ ڈاکٹر پی اے انعامدار نے کہا کہ اس دور میں اس طرح کے کیمپوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ہر جگہ ہر امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے پری امتحان کی رہنمائی ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنے خصوصی خطاب میں ہندوستان کے قومی ایوارڈ یافتہ پارلیمنٹیرین سید الطاف علی رہنما (جلگاؤں) نے کہا کہ یقین کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور بروقت طئے کیا گیا ہدف کامیابی کی کنجی ہے۔
پروگرام کے روح رواہ کامل شیخ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عادل پبلیکیشن مسلسل اردوکی خدمت میں میں فکر مند رہا ہے اور یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ اسی پروگرام میں ٹی ای ٹی امتحان کے دو اہم کتابوں کا کامیاب اجرا بھی کیا گیا۔ ان دونوں کتابوں کو طلبا نے کافی پسند کیا۔ کتاب کے اجراء کے بعد عادل پبلیکشن اور ایم سی ای کا بنایا ہوا سوفٹویئر کا پریژینٹیشن بھی کیا گیا۔
رائے گڑھ کے فعال معلم اور مصنف زکریا کالسیکر نے بچوں کی نشوونما اور درس و تدریس کے ساتھ ساتھ مختلف مضامین کے امتحان کے نمونوں اور نمبروں پر تفصیلی رہنمائی دی۔ اس سیشن کو طلباء نے کافی پسند کیا۔ ناسک ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی تربیت کے ماہر انسٹرکٹر ساجد رزاق نے نہ صرف ریاضی میں بہترین رہنمائی دی بلکہ ساجد رزاق نے ریاضی کے مختلف تصورات پر بہت آسانی سے رہنمائی بھی کی۔40 کتابوں کے مصنف اور سائنس کے استاد عارف خان محمد خان سر سائنس اور جغرافیہ مضامین کو بہترین انداذ میں سمجھایا۔
طالبات کی طرف سے پریکٹس بھی کی گئی۔ تقریب کے منتظمین مسز عابدہ انعامدار اور جناب تنویر انعامدار تھے۔ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسر شبیر لالو صاحب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔عادل پبلی کیشنز، پونے کی طرف سے ہر حاضر طالب علم کو 2013 سے 2018 تک سوالات اور کے حل شدہ مفت پرچوں کی کتاب دی گیء مہمانان کے ہاتھوں سے اسی کتاب کا اجراء کیا گیا۔ وہاں موجودطلباء میں سے دو طلباء نے کہا کہ وہ اس کیمپ سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔پروگرام کا تعارف عادل پبلی کیشنز کے پروپرائٹر کامل شیخ نے کیا اور میزبانی عظمت دلال نے کی۔مہاٹیٹ کیمپ کامیابی سے مکمل ہوا.