مہاراشٹر

محمد مزمل کا دوران علاج ناگپور میں انتقال ; کھام گاؤں میں سوگوار ماحول، عشاء کے بعد تدفین

کھام گاؤں (واثق نوید): 3 اکتوبر کو حادثہ کا شکار ہوئے محمد مزمل محمد مستقیم کا 10 اکتوبر کو ناگپور میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ انتقال کی خبر کھام گاؤں شہر میں ملتے ہی شہر میں غمگین و سوگوار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
معلوم رہے کہ 3 اکتوبر کو کھام گاؤں سے بالاپور شادی میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے کار اور ٹرک کی زور دار ٹکر ہوگئی تھی اس المناک حادثہ میں پانچ مسلم نوجوان شدید زخمی ہوئے تھے۔ جس میں سے محمد مزمل نامی نوجوان کے دماغ میں زور دار چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے پہلے اکولہ اور وہاں سے ناگپور کے نجی ہاسپٹل میں علاج کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔ لیکن افسوس مزمل کی زندگی نے وفا نہیں کی، 10 اکتوبر کو شام میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ 11 ، اکتوبر کی صبح 11 بجے میڈیکل کالج ناگپور میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کھام گاؤں لائی جارہی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق بعد نماز عشاء مستان چوک مسجد کے سامنے نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور برڈے پلاٹ مسلم قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔
محمد مزمل کی حادثائی موت سے پورے شہر میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ پسماندگان میں بیوہ بیوی، والدین ، دادا دادی، بھائی بہن و ایک بڑا خاندان موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!