برار تعلیمی کارواں کی والدین بیداری مہم معیاری تعلیم کے لیے ایک اہم تحریک (اظہر حسین) ؛ ملت کیمپس اکولہ میں عظیم الشان تعلیمی سیمینارمنعقد
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اسکول میں والدین کی آمد و رفت ضروری ہے تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم دی جا سکے۔جدید دور کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے برار تعلیمی کارواں کے ذمہ داران نے اساتذہ اور والدین کے پروگراموں کا انعقاد کیا۔ اورہر شہر اور گاؤں کے اسکولوں میں مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں والدین کی موجودگی کو لازمی قرار دیا ۔ جس کے ذریعے والدین میں تعلیمی بیداری کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کی بیداری پیدا کرنا ضروی ہیے۔ایسے خیالات کا اظہار سابق وزیر خان محمد اظہر حسین نے ملت تعلیمی کیمپس حاجی نگر اکوٹ فائل اکولہ میں برار تعلیمی کارواں کے تعلیمی سیمینار میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔اس موقع پرشاہ بابو پاتورادارہ کے سربراہ اسحاق راہی، لاکھنواڑہ کی لشکریہ اردو ہائی اسکول وجو نیر کالج کے سربراہ غنی غازی، علی پبلک اسکول کے چیئرمین مفتی اشفاق قاسمی، رسوڈ ادارہ کے چیئرمین محسن کبیر، ایوت محل اسکول کے سربراہ محمد الیاس، دیولگاؤں راجہ کے عالم کوٹکر، واشیم کے ڈاکٹر وقار، امراوتی کے شکیل احمد،شیخ عبداللہ، اکولہ مغل نیشنل کے سیکریٹری محمد فاروق، اقرا سوسائٹی کے صدر محمد ذاکر، اکولہ کے جمیل آزاد، پرنسپل اکبر علی خان، یو۔ٹی۔ایس کے صدر ڈاکٹر صابر کمال، صدر مدرس مظہر اللہ خان، پرنسپل امتیاز احمد خان، الیاس انصاری، محمد عاصم الدین، محمد مشیر، حاجی سید یونس، سابق پروفیسر اعجاز خان، سابق صدر مدرس عزیز خان پٹھان، سماجی کارکن سلیم صدیقی، قادر ٹھیکیدار، سابق کونسلر اقبال صدیقی، پرنسپل زبیدہ خانم ، ایڈووکیٹ ذکی احمد، ایڈووکیٹ ربیع احمد خان، محمد فیضان لیڈر، صدر معلمہ کوثر جہاں، صدر معلمہ شاہینہ تبسم، یاسمین بانو، صدر معلم عبدالریاض، صدر معلم تسکین خان، افسر قریشی اور ودربھ کے پانچ اضلاع کے دیگر معززین موجود تھے۔سیمینار کا آغاز معلم اشتیاق حسین کی تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد تعلیمی کارواں کے سیکریٹری پرنسپل سرفراز نواز خان نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ آنے والے دنوں میں ہر اسکول میں اسکول منتظمین اور اساتذہ کرام نے والدین اور طلباء کے لیے مختلف عنوانات پر پروگرام منعقد کرکے طلباء کے ہمہ جہت ترقی کے لیے کو شاں رہنا چاہئے۔غنی غازی نے کارواں کے ذریعہ منعقدہ پانچویں ،آٹھویں اور دسویں کے مقابلہ جاتی امتحان میں حصہ لینے والے 31678 طلباء کی کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کی ۔اور جلد ہی انشاء اللہ پورے ودربھ میں تقسیم انعامات کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ایسا اعلان کیا۔اسحاق راہی نے والدین سے راست گفتگو کی۔اورا سکول کی ارتقاء پر زور دیا اور اسکول میں ہر سیشن میں مترادف ٹیسٹ لینے کی درخواست کی، والدین اور خصوصاً اساتذہ کے لیے اسکول کوڈ کے شیڈول کے مطابق تعلیمی کام کرنے کو لازمی قرار دیا۔سیمینار کی نظامت معلم محمد مبین الرحمان نے اور اظہار تشکر اشتیاق حسین نے ادا کیے۔سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے معلم محمد افسر، محمد حسیب، محمد مجیب، سید مظہر، رضوان خان، شیخ
ندیم، انیق ارشد، محمد شکیل، نعمت علی، نعمان عابد، سید سہیل،شگفتہ پروین، شکیلہ بیگم، شیبا اختر، کلپنا ساہو، وندنا لونکر، افروزہ بانو، شعیبہ نور، اسماء پروین، نیلوفر مہرین، نزہت کوثر، کوثر امتیاز خان، ریحانہ بی، فاطمہ انجم، نور جہاں، منہاج علی، فرحت ترنم ،فرحت انجم ،نیلوفر صائمہ، شمیم اختر، صائمہ ثروت، شبنم بانو، سعدیہ انعامدار، محمد اظہار احمد، عبدالرزاق، اکرام الدین، عبدالرشید، اشرف علی، محمد فیاض، صوفی خان، مصیب جواد، قاضی اظہر، ایاز خان، عبدالغفار، آصف خان، شہزاد خان اور دیگر نے انتھک محنت کیں.سیمینار کے اختتام پر تمام لوگوں کے لئے ظہرانہ (طعام) کا نظم کیا گیا تھا۔