حکومت کے پاس میٹروسٹی نشہ آور چیز شراب کی دکانوں کے لئے فنڈ دستیاب ہے، مگر اچھی صحت اچھے اسکول سٹی بسوں پر خرچ کرنے کے لئے نہیں؛ ناندیڑ گورنمنٹ ہاسپٹل میں ہوئی اموات کے ذمہ دار وزیراعلی و نائب وزیر اعلی دونوں ہیں،انہیں فوری استعفی دے دینا چاہیے ؛ این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کا مطالبہ
ناندیڑ: (شیخ عمران ) ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر راؤچوہان گورنمنٹ ہاسپٹل وشنو پوری میں مریضوں کی اموات کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی ماحول گرم ہے، مرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے مرنے والوں کی تعداد اب 51 کے پار جاپہنچ چکی ہے. ایسے میں آج بارامتی حلقہ سے منتخب ہوئی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے بھی ہاسپٹل کا دورہ کیا. ڈین ڈاکٹر شام واکوڑے و مریضوں سے بھی ملاقاتیں کی،بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کیا. انہوں نے برسر اقتدار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تین انجن والی سرکار نے انسانیت کا قتل کردیا ہے. وزیر اعلی و نائب وزیر اعلی کو استعفی دے دینا چاہے. یوری ریاست میں ناندیڑ اورنگ آباد ناگپور تھانے میں بھی گورنمنٹ ہاسپٹل میں ہوئی اموات ناقابل برداشت تشویشناک ہے. جب یہ حادثہ رونما ہوا اس وقت ہماری ریاست کے وزیر اعلی دہلی کے لئے روانہ ہورہے تھے. ہماری حکومت کے پاس میٹروسٹی نشہ آور چیز شراب کی دکانوں کے لئے پیسے خرچ کرنے کے لئے دستیاب ہے مگر اچھی صحت اچھے اسکول سٹی بسوں پر خرچ کرنے کے لئے نہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کیا حکومت کو اس بات کا احساس اس ماں کی تکلیف کا ہے جس کا بچہ اس کے سامنے تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں چلا گیا. ریاست کی برسر اقتدار حکومت ہی ان سارے اموات کی ذمہ دار ہے،ان سب کو استعفی دے دینا چاہیے اورکہاکہ اس ملک میں جو بھی حق اور جمہوریت کی بقا کے لئے اپنی آواز بلند کرتا ہے وہ سیاسی لیڈران ہو یا صحافت جیسا عظیم پیشہ سب کو ای ڈی کے ذریعہ جیل بھیج دیاجاتا ہے. اتنا بڑا حادثہ ہونے کے بعد بھی ہمارے وزیر اعلی ناندیڑ آ سکتے تھے، مگر انہیں تو ایک دوسرے مذہب سے منافرت پھیلانے سے کہاں فرصت ملتی، اگر یہی وقت ریاست کی ترقی کے لئے لگاتے تھے تو ریاست میں کچھ تو تبدیلی آسکتی تھی. اس معاملے میں پر برسر اقتدار حکومت پر گناہ داخل ہونا چاہے. ڈاکٹر شنکر راؤچوہان گورنمنٹ ہاسپٹل کے سامنے بھی جو میڈیکل ہے وہ بھی برسر اقتدار حکومت کے کارکنان کی ہی ہے. سبھی مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کو معاوضہ بہت جلد ملنا چاہے اور جو کوئی اس میں ملوث ہے انہیں سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے میں ہمیشہ جمہوریت اورانسانیت کو بچانے کے لیے ہر وقت تیار رہوں گی.