مہاراشٹر
بلڈھانہ ضلع کے سابق ایم ایل اے، بی جے پی لیڈر کی کار کو ایس ٹی نے دی ٹکر ؛ ایئر بیگ کی وجہ سے بال بال بچے
اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) :بلڈھانہ ضلع کے سابق ایم ایل اے اور بی جے پی لیڈر وجے راج شندے کی کار ہفتہ کو حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ اکولہ مرتضیٰ پور ہائی وے پر کُرنکھیڑ میں پیش آیا۔ انہیں علاج کے لیے اکولہ منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ امراوتی جاتے ہوئے پیش آیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے وجے راج شندے کو معمولی چوٹ آئی کیونکہ کار کا ایئربیگ بروقت کھل گیا۔
یہ حادثہ آج دوپہر 12 بجے اکولہ ضلع کے کُرنکھیڑ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ اس میں بلڈھانہ کے سابق بی جے پی ایم ایل اے وجے راج شندے سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ٹی بس میں سوار دو طالبات اور دو بزرگ خواتین بھی زخمی ہوئیں۔