سرسید کے تعلیمی،سماجی،ادبی،سیاسی نظریات وقت کی اہم ضرورت ؛ ملت کیمپس اکولہ میں سرسید ڈے منعقد
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں عصری جدید تعلیم کے موجد، مصلح قوم ،عظیم انقلابی مدبر،مفکر قوم،اور قومی یکجہتی کے رہنما سر سید احمد خاں کی یوم ولادت بڑے جوش وخروش کے ساتھ ملت کیمپس کے سی۔ای۔او۔سرفراز نواز خان کی رہنمائی میں منعقد ہوئی اس موقع پر حاجی سید یونس،پرنسپل مبین الرحمن صدر معلمہ کوثر جہاں سابق مدرس اعجاز خان محمد افسر اشتیاق حسین یاسمین بانو نعمت علی اور دیگر معززین حاضر تھے۔پروگرام کا اغاز گیارہویں جماعت کی طالبہ ترنم پروین کے تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد پانچویں تابارھویں جماعت تک طلبہ نے سر سید احمد خان کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ جس میں عائشہ انجم،خذیمہ اریب،اشمیرہ پروین،زنین عاطف،سبیہ پروین اقصا انجم ،شیخ قاسم ،ریحان شعیب، حذیف خان ،مسودہ تحریم، نیہا انجم ان طالبات نے بہتر کارکردگی انجام دی۔اس کے بعد معلمہ یاسمین بانو نے سر سید احمد خان کے تعلیمی نظریات پر اپنے خیالات پیش کیے۔صدارتی خطاب میں سرفراز نواز خان نے کہا کہ اج سر سید احمد خان کے تعلیمی سماجی ادبی سیاسی اور فکر ی نظر یات کی ضرورت ھے۔ پروگرام کی نظامت اٹھویں جماعت کی طالبہ فاطمہ پروین اور عریبہ تسنیم نے اور اظہار تشکر معلم سید مظہر نے ادا کیے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے معلم محمد افسر سید مظہر سید سہیل علی محمد شکیل فیاض انعامدار رضوان خان عنیق ارشد،شیخ ندیم ،شیبا اختر،شگفتہ پروین شکیلہ بیگم کلپنا ساہو ۔اسماء پروین شعیبہ نور ،افروزہ بانو، نیلوفر مہرین کوثر امتیاز خان ،صوفی خان، قاضی اظہر ،مصعیب جواد اور دیگر لوگوں نے کوششیں کی ۔