اکولہ ریلوے اسٹیشن کے داخلی گیٹ کو شہید حضرت ٹیپو سلطان کے نام کا مطالبہ
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :جن ستیہ گرہ سنگھٹن ایک سماجی تنظیم ہے جو مختلف طریقوں سے سماجی و فلاحی کام کرتی ہے۔حال ہی میں اکولہ ریلوے اسٹیشن کے داخلی دروازوں کو چھترپتی شیواجی مہاراج اور باباصاحب امبیڈکر کے نام دیے گئے ہیں۔ جن ستیہ گرہ سنگھٹن نے ریلوے اسٹیشن ا فسر(ساؤتھ)سے درخواست کی اور مطالبہ کیا اسی طرز پر اكوٹ فائل کی جانب والے داخلی دروازے کو شہيد حضرت ٹیپو سلطان کا نام دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ حضرت ٹیپو سلطان مجاہد آزادی تھے جنہوں نے ملک کے لیے جنگ لڑی اور ملک کو آزاد کرانے کے لیے انگریزوں کا بہادری اور ڈٹ کر مقابلہ کیا، آج ہر شخص کو اس عظیم شخصیت کا نام لینے پر فخر کرناچاہیے، سماج شہید ٹیپو سلطان کے کارناموں کو نہ بھو ل جائےاسی لیے آکولہ ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستے کے گیٹ کوشہید ٹیپو سلطان کا نام دیا جائےایسا مطالبہ جن ستیہ گرہ سنگھٹن کے ذمہ داروں نے کیا ہے۔( جو اكوٹ فائل کی طرف والا گیٹ) اس موقع پرآصف احمد خان، اعجاز احمد قریشی، عرفان خان، محمد عمر فاروق، عبدالشکیل، وسیم پٹھان، سہیل شاہ، سید ظہیر، شیخ عظیم، شیخ اختر، سید ظفر علی، عظیم خان، اویش خان، زاہد خان، شیخ سمیر وغیرہ موجود تھے۔